حدیث نمبر: 27396
٢٧٣٩٦ - حدثنا إسماعيل بن (عياش) (١) عن محمد بن زياد (الألهاني) (٢) عن (٣) أبي أمامة قال: أمرنا نبينا ﷺ أن نفشي (السلام) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو امامہ فرماتے ہیں کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم سلام کو پھیلائیں۔
حدیث نمبر: 27397
٢٧٣٩٧ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق (عن) (١) الحارث عن علي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "للمسلم على المسلم: يسلم عليه إذا لقيه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مسلمان کا مسلمان پر حق ہے جب بھی اس سے ملے تو اس کو سلام کرے۔
حدیث نمبر: 27398
٢٧٣٩٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن عطاءبن السائب عن أبيه عن (عبد اللَّه) (١) ابن (عمرو) (٢) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "اعبدوا الرحمن، وأفشوا السلام" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم رحمن کی عبادت کرو اور سلام کو پھیلاؤ۔
حدیث نمبر: 27399
٢٧٣٩٩ - حدثنا أبو أسامة عن عوف عن زرارة بن (١) أوفى قال: حدثني عبد اللَّه ابن سلام قال: لما قدم رسول اللَّه ﷺ (إلى) (٢) المدينة انجفل الناس قبله، وقيل: قدم رسول اللَّه ﷺ (٣) فجئت في الناس لأنظر، فلما (تبينت) (٤) وجهه عرفت أن وجهه ليس بوجه كذاب، فكان أول شيء سمعته يتكلم به أن ⦗٢٥٢⦘ قال: "يا أيها الناس أفشوا السلام" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن سلام فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو لوگ جلدی سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آگئے اور کہا جارہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگئے۔ آپ فرماتے ہیں کہ میں بھی لوگوں کے ساتھ آیا تاکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھوں۔ جب میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چمکتا ہوا چہرہ دیکھا تو میں نے پہچان لیا کہ بیشک یہ چہرہ کسی جھوٹے کا چہرہ نہیں ہے اور سب سے پہلی بات جو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنی وہ یہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اے لوگو ! سلام کو پھیلاؤ۔
حدیث نمبر: 27400
٢٧٤٠٠ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن أشعث بن أبي الشعثاء (المحاربي) (١) عن معاوية بن سويد عن البراء بن عازب قال: أمرنا رسول اللَّه ﷺ (بإفشاء) (٢) السلام (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں سلام کو پھیلانے کا حکم دیا۔
حدیث نمبر: 27401
٢٧٤٠١ - حدثنا أبو معاوية وابن نمير عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "والذي نفسي بيده لا (تدخلوا) (١) الجنة حتى تؤمنوا، ولا (تؤمنوا) (٢) حتى تحابوا، ألا أدلكم على أمر إذا فعلتموه (تحاببتم) (٣) أفشوا السلام" (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ ٔ قدرت میں میری جان ہے کہ تم لوگ جنت میں داخل نہ ہو گے، یہاں تک کہ تم ایمان لے آؤ اور تم ایمان نہیں لاؤ گے، یہاں تک کہ تم آپس میں محبت کرنے لگو، کیا میں تمہاری ایک معاملہ پر راہنمائی نہ کروں کہ جب تم یہ کام کرو گے تو تم آپس میں محبت کرنے لگو گے ؟ تم سلام کرنے کو رواج دو ۔
حدیث نمبر: 27402
٢٧٤٠٢ - حدثنا أبو معاوية عن عبد الرحمن بن إسحاق عن النعمان بن ⦗٢٥٣⦘ (سعد) (١) عن على قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن في الجنة غرفًا (ترى) (٢) (ظهورها من بطونها) (٣)، وبطونها من ظهورها"، فقام أعرابي فقال: لمن هي يا رسول اللَّه؟ (قال) (٤): "هي لمن قال طيّب الكلام، وأطعم الطعام، وأفشى السلام، وصلى بالليل والناس نيام" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک جنت میں بالا خانے ہیں جن کا ظاہر ان کے باطن سے دکھائی دیتا ہے اور ان کا باطن ان کے ظاہر سے دکھائی دیتا ہے۔ اس پر ایک دیہاتی کھڑا ہو کر کہنے لگا، اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ بالاخانے کسی کے لیے ہوں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : یہ اس شخص کے لیے ہوں گے جو پاکیزہ کلام کرے اور کھانا کھلائے ، اور سلام کو پھیلائے، اور رات کے وقت نماز پڑھے جب لوگ سو رہے ہوں۔
حدیث نمبر: 27403
٢٧٤٠٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) شيبان عن يحيى بن أبي كثير عن (يعيش بن) (٢) الوليد عن مولى للزبير عن الزبير قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ألا (أنبئكم) (٣) بأمر إذا فعلتموه تحاببتم؟ أفشوا السلام بينكم" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زبیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کیا میں تمہیں کسی معاملہ پر خبردار نہ کروں کہ جب تم وہ کام کرو گے تو آپس میں محبت کرنے لگو گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم اپنے درمیان سلام کو رواج دو ۔
حدیث نمبر: 27404
٢٧٤٠٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن زيد بن وهب (عن عبد اللَّه) (١) قال: إن السلام اسم من أسماء اللَّه فافشوه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن وھب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : یقینا سلام اللہ کے ناموں میں سے ایک نام ہے تو اس کو پھیلاؤ۔
حدیث نمبر: 27405
٢٧٤٠٥ - حدثنا ابن نمير عن الأعمش عن المنهال عن مجاهد (عن) (١) ابن عمر قال: (إن) (٢) كنت لأخرج إلى السوق وما لي حاجة إلا أن أسلم ويُسلم علي (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : میں اس بازار کی طرف جاتا تھا حالانکہ میری کوئی ضرورت نہیں ہوئی تھی، مگر صرف اس وجہ سے کہ میں سلام کروں اور مجھے سلام کا جواب دیا جائے۔
حدیث نمبر: 27406
٢٧٤٠٦ - (حدثنا) (١) حفص عن عاصم عن أبي عثمان عن أبي هريرة قال: إن أبخل الناس الذي يبخل بالسلام (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا : بیشک لوگوں میں بخیل ترین وہ شخص ہے جو سلام کرنے میں بخل کرے۔