کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن لوگوں نے یوں کہا: اس شخص کے بارے میں جس کو پیشاب کرتے ہوئے سلام کیا گیا ہو
حدیث نمبر: 27394
٢٧٣٩٤ - حدثنا زيد بن الحباب قال: (حدثنا) (١) جرير بن حازم قال: حدثنا الحسن عن المهاجر بن قنفذ أنه سلم على رسول اللَّه ﷺ وهو (يبول) (٢) فلم يرد عليه ⦗٢٥٠⦘ حتى فرغ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مہاجر بن قنفذ فرماتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کیا اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیشاب کر رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو جواب نہیں دیا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فارغ ہوگئے۔
حدیث نمبر: 27395
٢٧٣٩٥ - حدثنا (عمر) (١) بن سعد عن سفيان عن الضحاك بن عثمان عن نافع عن ابن عمر قال: مر رجل على النبي ﷺ وهو يبول، فسلم (عليه) (٢) فلم يرد عليه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرا اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیشاب کر رہے تھے ۔ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو سلام کا جواب نہیں دیا۔