کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جب کوئی آدمی بال کٹوائے یا پچھنے لگوائے یا اپنے ناخون کاٹے یا اپنی داڑھ کو اکھیڑ دے تو اس کو اس بات کا حکم دیا گیا ہے
حدیث نمبر: 27315
٢٧٣١٥ - حدثنا عفان قال: حدثنا محمد بن دينار عن هشام أن محمدًا كان إذا قلم أظفاره دفنها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ امام محمد جب اپنے ناخن کاٹتے تو ان کو دفن فرما دیتے۔
حدیث نمبر: 27316
٢٧٣١٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) هشام بن حسان قال: (أخبرنا) (٢) حبيب بن شهيد عن معاوية بن قرة قال: أستاذنت على مسلم بن يسار فجلس ثم أذن لي، فدخلت عليه فقال: لقد استأذنت (علي) (٣) وإني لأدفن بعض ولدي، قال: وكان بعض نسائه أسقطت (فدفنها) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضر ت معاویہ بن قرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مسلم بن یسار سے اجازت چاہی ، پس میں بیٹھ گیا، پھر تھوڑی دیر بعد آپ نے مجھے اجازت دی تو میں ان کے پاس داخل ہوگیا تو آپ نے فرمایا : تحقیق تم نے اجازت طلب کی تھی اور میں اس وقت اپنے ایک بچے کو دفن کر رہا تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ ان کی عورت کا حمل ساقط ہوگیا تھا تو انہوں نے اس بچے کو دفن کردیا۔
حدیث نمبر: 27317
٢٧٣١٧ - حدثنا معن بن عيسى عن يزيد بن عبد الملك عن محمد بن علي أنه أمر حجامًا يحجمه أن يفرغ (محجمة) (١) (دم) (٢) لكلب (٣) يلغها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ نے پچھنے لگانے والے کو پچھنے لگانے کا حکم دیا اور فرمایا کہ یہ پچھنوں کا خون کتے کو ڈال دینا وہ اس کو چاٹ لے گا۔
حدیث نمبر: 27318
٢٧٣١٨ - حدثنا وكيع عن عبد الجبار بن عباس (عن) (١) رجل من بني هاشم أن رسول اللَّه ﷺ أمر (بدفن) (٢) الشعر والظفر والدم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
قبیلہ بنو ہاشم کے ایک شخص بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بال، ناخن اور خون کو دفن کرنے کا حکم دیا۔
حدیث نمبر: 27319
٢٧٣١٩ - حدثنا الفضل بن دكين عن حسن بن صالح عن إبراهيم بن مهاجر عن مجاهد أنه كان إذا قلم أظفاره دفنها، أو أمر بها فدفنت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن مہاجر فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد جب اپنے ناخن کاٹتے تو ان کو دفن فرما دیتے، یا ان کو دفن کرنے کا حکم دیتے۔
حدیث نمبر: 27320
٢٧٣٢٠ - حدثنا (١) أبو بكر الحنفي عن أفلح عن القاسم أنه كان يدفن شعره بمنى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت افلح فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم نے اپنے بالوں کو مٹی میں دفن فرما دیا۔
حدیث نمبر: 27321
٢٧٣٢١ - حدثنا (أبو) (١) أسامة عن مهدي قال: دخلنا على محمد بن سيرين يوم جمعة بعد العصر، فدعا (بمقص) (٢) فقلم أظفاره فجمعها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مہدی فرماتے ہیں کہ ہم لوگ جمعہ کے دن عصر کے بعد حضرت محمد بن سیرین کے پاس گئے، تو آپ نے قینچی منگوائی پھر اپنے ناخن کاٹے اور جمع کیے۔ مہدی کہتے ہیں کہ مجھے حضرت ہشام نے خبر دی کہ آپ نے ان کو دفنانے کا حکم دیا۔
حدیث نمبر: 27322
٢٧٣٢٢ - قال مهدي: فانبأنا هشام أنه كان يأمر بها أن تدفن.