حدیث نمبر: 27307
٢٧٣٠٧ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن (عبيد اللَّه) (١) بن عمر عن نافع عن ابن عمر أنه كان يضرب ولده على اللحن (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنے بیٹے کو غلطی کرنے پر مارتے تھے۔
حدیث نمبر: 27308
٢٧٣٠٨ - حدثنا عيسى بن يونس عن ثور عن عمر بن زيد قال: كتب عمر إلى أبي موسى: أما بعد فتفقهوا في السنة، وتفقهوا في العربية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن زید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت ابو موسیٰ اشعری کو خط لکھا اور فرمایا : حمد و صلوۃ کے بعد، تم لوگ سنت میں سمجھ بوجھ پیدا کرو، اور عربی زبان میں بھی سمجھ بوجھ پیدا کرو۔
حدیث نمبر: 27309
٢٧٣٠٩ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن يحيى بن أبي كثير قال: قال سليمان بن داود (لابنه) (١): من أراد أن (يغيظ) (٢) عدوه فلا يرفع العصا عن (٣) ولده.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن داؤد نے اپنے بیٹے سے ارشاد فرمایا : جو شخص اپنے دشمن کو غصہ دلانا چاہے تو اس کو چاہیے کہ اپنے بچوں سے لاٹھی مت اٹھائے۔
حدیث نمبر: 27310
٢٧٣١٠ - حدثنا ابن عليه عن ابن عون عن محمد قال: كانوا (١) يقولون: أكرم ولدك وأحسن أدبه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ محمد نے ارشاد فرمایا : صحابہ فرمایا کرتے تھے کہ اپنے بچے کی عزت کرو اور اس کو اچھا ادب سکھلاؤ۔
حدیث نمبر: 27311
٢٧٣١١ - حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: سئل محمد عن النحو قال: (لا) (١) أعلم به بأسًا إن لم يكن فيه (بغي) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت امام محمد سے اس بارے میں پوچھا ؟ آپ نے فرمایا : میں کوئی حرج نہیں سمجھتا اگر اس میں کوئی سرکشی نہ ہو۔