کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس آدمی کا بیان جو کسی آدمی کے لیے لگام کوپکڑ لے
حدیث نمبر: 27297
٢٧٢٩٧ - حدثنا عائذ بن حبيب عن سدير قال: كنت عند أبي جعفر، فلما أردت أن أركب أخذ بالركاب وقال: ما عليك أن أوجر، وليس به بأس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سدیر فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو جعفر کے پاس تھا جب میں نے سواری پر سوار ہونے کا ارادہ کیا تو آپ نے لگام کو پکڑ لیا، اور فرمایا : تجھے پسند نہیں کہ مجھے اجر ملے، اور اس میں کوئی حرج نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27297
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27297، ترقيم محمد عوامة 26153)
حدیث نمبر: 27298
٢٧٢٩٨ - حدثنا ابن فضيل عن الأجلح عن عامر قال: دعا عمر زيد بن ⦗٢٢٤⦘ صوحان، (فضفنه) (١) على (الرحل) (٢) كما (تضفنون) (٣) أنتم (أمراءكم) (٤)، ثم التفت إلى الناس فقال: افعلوا بريد وأصحابه مثل هذا (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے زید بن صوحان کو بلایا پھر ان کو سواری پر سوار کیا جیسا کہ تم لوگ اپنے امراء کو سوار کرتے ہو، پھر آپ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : تم لوگ زید اور اس کے اصحاب سے ایسا معاملہ کرو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27298
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27298، ترقيم محمد عوامة 26154)
حدیث نمبر: 27299
٢٧٢٩٩ - حدثنا وكيع عن سفيان (عن) (١) إبراهيم بن مهاجر عن مجاهد قال: ربما أمسك لي ابن عباس أو ابن عمر بالركاب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ کبھی کبھار حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما یا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما میری سواری کی لگام پکڑ لیتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27299
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ إبراهيم بن مهاجر صدوق.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27299، ترقيم محمد عوامة 26155)
حدیث نمبر: 27300
٢٧٣٠٠ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي قيس قال: رأيت (إبراهيم) (١) غلامًا أعورآخذا لعلقمة] (٢) بالركاب، أحسبه قال: يوم الجمعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قیس فرماتے ہیں میں نے ابراہیم کو دیکھا کہ وہ کانے بچے تھے اور حضرت علقمہ کی سواری کی لگام کو پکڑے ہوئے تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے، جمعہ کے دن کا کہا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27300
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27300، ترقيم محمد عوامة 26156)
حدیث نمبر: 27301
٢٧٣٠١ - حدثنا (عفان) (١) قال: حدثنا مهدي بن ميمون قال: حدثنا عبد اللَّه ابن صبيح الحنفي وذهب ليركب فأخذ رجل بركابه فقال: بلغني أن مطرفًا كان يقول: ما كنت (لأمنع) (٢) أخًا لي يريد كرامتي أن يكرمني.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مہدی بن میمون فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن صبیح حنفی گئے تاکہ وہ اپنی سواری پر سوار ہوں تو ایک آدمی نے لگام کو پکڑ لیا تو آپ نے فرمایا کہ حضرت مطرف فرمایا کرتے تھے کہ میں اپنے کسی بھی بھائی کو منع نہیں کروں گا جو میرے اکرام کرنے کا اراہ کرنا چاہے وہ میرا اکرام کرلے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27301
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27301، ترقيم محمد عوامة 26157)
حدیث نمبر: 27302
٢٧٣٠٢ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن زيد قال: حدثنا غالب القطان ⦗٢٢٥⦘ قال: أردت يومًا أن أركب حمارًا، فجاء شعيب يمسك (لي) (١) بالركاب، فسألت الحسن (فقال) (٢): أقبل كرامة أخيك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت غالب قطان فرماتے ہیں کہ میں نے ایک دن گدھے پر سوار ہونے کا ارادہ کیا تو حضرت شعیب آئے اور انہوں نے لگام کو پکڑ لیا۔ میں نے اس بارے میں حسن سے پوچھا ؟ آپ نے فرمایا : اپنے بھائی کے اکرام کو قبول کرلے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27302
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27302، ترقيم محمد عوامة 26158)