حدیث نمبر: 27289
٢٧٢٨٩ - حدثنا يحيى بن آدم عن سفيان عن عبد اللَّه بن عثمان بن خثيم عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: خير اكحالكم الإثمد، يجلو البصر وينبت الشعر" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا : تمہارے سرموں میں سب سے بہترین اثمد ہے، جو بینائی کو روشن کرتا ہے اور بالوں کو اگاتا ہے۔
حدیث نمبر: 27290
٢٧٢٩٠ - حدثنا (عبد الرحيم) (١) بن سليمان عن إسماعيل بن مسلم عن محمد ابن المنكدر عن جابر (قال) (٢): سمعت رسول اللَّه ﷺ (يقول) (٣): "عليكم بالإثمد ⦗٢٢٢⦘ عند النوم، فإنه يشد البصر وينبت الشعر" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہں ف کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ سونے کے وقت اثمد سرمہ کو لازم پکڑ لو اس لیے کہ وہ بینائی تیز کرتا ہے اور بالوں کو اگاتا ہے۔