کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان روایات کا بیان جو نفاق کی نشانیوں کے بارے میں ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 27267
٢٧٢٦٧ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: حدثنا (١) الأعمش عن (عبد اللَّه) (٢) بن ⦗٢١٥⦘ مرة عن مسروق عن عبد اللَّه بن عمرو قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أربع من كن فيه فهو منافق خالص، ومن كانت فيه (خلة منهن كانت فيه خلة) (٣) من نفاق حتى يدعها: إذا حدث كذب، وإذا وعد (أخلف) (٤)، وإذا عاهد غدر، (وإذا خاصم فجر) (٥) " (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : چار چیزیں ایسی ہیں کہ جس میں بھی پائی جائیں تو وہ شخص خالص منافق ہے اور جس میں ان میں سے ایک عادت ہو تو اس میں نفاق کی ایک عادت ہے یہاں تک کہ وہ اس کو بھی چھوڑ دے وہ یہ ہیں : جب بات کرے تو جھوٹ بولے، اور جب وعدہ کرے تو اس کی خلاف ورزی کرے اور جب معاہدہ کرے تو دھوکہ دے اور جب جھگڑا کرے تو گالم گلوچ پر اتر آئے۔
حدیث نمبر: 27268
٢٧٢٦٨ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن عمارة عن عبد الرحمن بن يزيد قال: قال عبد اللَّه: (اعتبروا) (١) (المنافق) (٢) (بثلاث) (٣): إذا حدث كذب، وإذا وعد (أخلف) (٤) [وإذا عاهد غدر (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : تم منافق میں تین باتوں کا اعتبار کرو۔ جب وہ بات کرے تو جھوٹ بولے، اور جب وعدہ کرے تو اس کی خلاف ورزی کرے اور جب معاملہ کرے تو دھوکہ دے۔
حدیث نمبر: 27269
٢٧٢٦٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن سماك عن صُبَيح (بن عبد اللَّه) (١) عن عبد اللَّه بن عمرو قال: ثلاث من كن فيه فهو منافق: إذا حدث كذب وإذا وعد أخلف] (٢)، وإذا أؤتمن خان، قال: وتلا هذه الآية: ﴿وَمِنْهُمْ مَنْ عَاهَدَ اللَّهَ لَئِنْ آتَانَا ⦗٢١٦⦘ مِنْ فَضْلِهِ﴾ [التوبة: ٧٥]، إلى قوله: ﴿نِفَاقًا فِي قُلُوبِهِمْ﴾، إلى قوله: ﴿وَبِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ﴾ [التوبة: ٧٧] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صبیح بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : تین چیزیں ایسی ہیں جس میں بھی پائی جائیں تو وہ منافق ہوگا۔ جب وہ بات کرے تو جھوٹ بولے ، اور جب وعدہ کرے تو اس کی خلاف ورزی کرے اور جب امانت رکھوائی جائے تو خیانت کرے اور آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ ترجمہ : ” اور انہیں میں وہ لوگ بھی ہیں جنھوں نے اللہ سے یہ عہد کیا تھا کہ اگر وہ اپنے فضل سے ہمں ی نوازے گا تو ہم ضرور صدقہ کریں گے اور یقینا نیک لوگوں میں شامل ہوجائیں گیں لیکن جب اللہ نے ان کو اپنے فضل سے نوازا تو اس میں بخل کرنے لگے اور منہ موڑ کر چل دئیے۔ نتیجہ یہ کہ اللہ نے سزا کے طور پر نفاق ان کے دلوں میں اس دن تک کے لئے جما دیا جس دن وہ اللہ سے جا کر ملیں گے، کیونکہ انہوں نے اللہ سے جو وعدہ کیا تھا اس کی خلاف ورزی کی اور کیونکہ وہ جھوٹ بولا کرتے تھے۔ “
حدیث نمبر: 27270
٢٧٢٧٠ - حدثنا علي بن مسهر عن يزيد عن مجاهد قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ثلاث من كن فيه فهو منافق: الذي إذا حدث كذب، [وإذا اؤتمن خان، وإذا وعد (اخلف) (١)] (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تین چیزیں ایسی ہیں کہ جس میں بھی پائی جائیں تو وہ منافق ہوگا۔ وہ یہ ہیں کہ جب بات کرے تو جھوٹ بولے اور جب وعدہ کرے تو اس کی خلاف ورزی کرے اور جب اس کے پاس امانت رکھوائی جائے تو وہ خیانت کرے۔
حدیث نمبر: 27271
٢٧٢٧١ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ليث عن مجاهد قال: ثلاث من كن فيه فهو منافق وإن صام وصلى، وقال: (إني) (١) مسلم: إذا حدث كذب، وإذا أؤتمن خان، وإذا وعد أخلف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا : تین چیزیں ایسی ہیں کہ جس میں بھی پائی جائیں تو وہ منافق ہوگا اگرچہ وہ نماز پڑھے اور روزہ رکھے اور کہے کہ بیشک میں مسلمان ہوں ، وہ یہ ہیں کہ جب بات کرے تو جھوٹ بولے، اور جب امانت رکھوائی جائے تو وہ خیانت کرے اور جب وعدہ کرے تو اس کی خلاف ورزی کرے۔
حدیث نمبر: 27272
٢٧٢٧٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب عن ميمون بن أبي شبيب عن المغيرة بن شعبة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من حدث (عنِّي) (١) بحديث وهو يُرى أنه كذب فهو أحد الكاذبين" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص میری طرف سے کوئی حدیث بیان کرے اور وہ جانتا ہے کہ وہ جھوٹا ہے ، تو وہ دو میں سے ایک جھوٹا ہے۔
حدیث نمبر: 27273
٢٧٢٧٣ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن عبد الرحمن بن أبي ليلى [عن سمرة (بن جندب عن) (١) النبي ﷺ (قال) (٢): "من حدث عني حديثًا وهو يرى أنه كذب فهو أحد الكاذبين" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص میری طرف سے کوئی حدیث بیان کرے اور وہ جانتا ہے کہ وہ جھوٹا ہے ، تو وہ دو میں سے ایک جھوٹا ہے۔
حدیث نمبر: 27274
٢٧٢٧٤ - حدثنا علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى] (١) عن الحكم عن عبد الرحمن ابن أبي ليلى عن علي عن النبي ﷺ بمثل حديث سمرة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مذکورہ ارشاد اس سند سے منقول ہے۔