کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کسی آدمی کا دوسرے آدمی کے لیے اپنی جگہ سے اٹھ جانے کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر: 27228
٢٧٢٢٨ - حدثنا إسماعيل بن علية عن علي بن (زيد) (١) بن جدعان عن الحسن قال: (قال) (٢) رسول اللَّه ﷺ: "لا يقم رجل لرجل ولكن ليوسع له" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کوئی آدمی کسی آدمی کے لیے کھڑا نہ ہو البتہ اسے چاہیے کہ وہ اس کے لیے کشادگی پیدا کر دے۔
حدیث نمبر: 27229
٢٧٢٢٩ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سالم عن ابن عمر أن النبي ﷺ قال: "لا (يقيمن) (١) أحدكم أخاه من مجلسه ثم يجلس فيه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم میں سے کوئی بھی اپنے بھائی کو اس کی جگہ سے نہ اٹھائے کہ پھر اس کی جگہ میں بیٹھ جائے۔ راوی کہتے ہیں : حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے لیے جب کوئی شخص اپنی جگہ سے کھڑا ہوجاتا تو آپ اس جگہ نہیں بیٹھتے تھے۔
حدیث نمبر: 27230
٢٧٢٣٠ - (قال) (١): وكان ابن عمر إذا قام له الرجل (من) (٢) مجلسه لم يجلس فيه (٣).
حدیث نمبر: 27231
٢٧٢٣١ - حدثنا ابن نمير وأبو أسامة عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: " (لا يقمين) (١) الرجل الرجل عن مقعده ثم يقعد فيه، ولكن تفسحوا وتوسعوا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن نمیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کوئی بھی ! دوسرے آدمی کو اس کی جگہ سے نہ اٹھائے کہ پھر اس کی جگہ میں بیٹھ جائے، البتہ تم لوگ کشادگی اور وسعت پیدا کرو۔
حدیث نمبر: 27232
٢٧٢٣٢ - حدثنا شبابة بن سوار قال: حدثنا شعبة عن عبدربه بن سعيد عن مولى (لأبي) (١) موسى عن سعيد (بن) (٢) (أبي) (٣) الحسن عن أبي بكرة أنه دعي إلى شهادة فقام له رجل من مجلسه فقال له: إن رسول اللَّه ﷺ نهى إذا قام الرجل للرجل عن مجلسه أن يجلس فيه، ونهى النبي أن يمسح الرجل يده بثوب من لا يكسوه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن ابی الحسن فرماتے ہیں کہ حضرت ابو بکرہ کو گواہی کے لیے بلایا گیا تو ایک آدمی ان کے لیے اپنی جگہ سے کھڑا ہوگیا تو آپ نے اس سے فرمایا، بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا ہے اس بات سے کہ جب ایک آدمی دوسرے آدمی کے لیے اپنی جگہ سے کھڑا ہوجائے تو وہ شخص اس کی جگہ بیٹھ جائے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا کہ آدمی اپنا ہاتھ پھیرے اس شخص کے کپڑے کے ساتھ جس کو اس نے پہنا نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 27233
٢٧٢٣٣ - حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا فليح عن أيوب (بن) (١) عبد الرحمن عن يعقوب بن أبي يعقوب عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا (يقوم) (٢) الرجل للرجل عن مجلسه، ولكن (تفسحوا) (٣) ⦗٢٠٥⦘ يفسح اللَّه لكم" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کوئی آدمی کسی آدمی کے لیے اپنی جگہ سے کھڑا نہ ہو البتہ تم کشادگی کرو اللہ تمہارے لیے کشادگی فرمائیں گے۔
حدیث نمبر: 27234
٢٧٢٣٤ - حدثنا أبو الأحوص عن عطاء بن السائب عن أبي البختري قال: كان يكره أن يقوم الرجل من مجلسه للرجل ليجلس فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو البختری کہ اس بات کو مکروہ سمجھا جاتا کہ ایک آدمی کسی آدمی کے لیے اپنی جگہ سے کھڑا ہوجائے تاکہ وہ اس کی جگہ میں بیٹھ جائے۔