٢٧٢١٠ - حدثنا وكيع عن أبي خزيمة عن الحسن قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن (الترجل) (١) إلا غبًا (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کنگھی کرنے کو منع فرماتے تھے مگر گاہے گاہے۔
٢٧٢١١ - حدثنا وكيع عن جويرية بن أسماء عن نافع أن ابن عمر كان ربما ادهن في اليوم مرتين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کبھی کبھار دن میں دو مرتبہ تیل لگایا کرتے تھے۔
٢٧٢١٢ - حدثنا ابن نمير قال: حدثنا (سعيد) (١) عن قتادة عن الحسن قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن (الترجل) (٢) إلا غبًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کنگھی کرنے کو منع فرماتے تھے مگر گاہے گاہے۔
٢٧٢١٣ - حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا أبو هلال عن (شيبة) (١) بن هشام عن مغيرة بن الحارث عن أبي هريرة قال: (الترجل) (٢) غبًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ بن حارث فرماتے تھے کہ حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا : کنگھی کبھی کبھار کیا کرو۔
٢٧٢١٤ - حدثنا ابن أبي عدي عن ابن عون عن محمد قال: كانوا يكرهون الترجل كل يوم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضر ت محمد نے ارشاد فرمایا : صحابہ روزانہ کنگھی کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔