کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جو ہاتھی کے دانت کی بنی ہوئی کنگھی سے بال کنگھی کرے، اور ہاتھی کے دانت کی بنی ہوئی شیشی میں سے تیل لگائے
حدیث نمبر: 27203
٢٧٢٠٣ - حدثنا حفص (بن) (١) غياث عن هشام بن عروة (عن عروة) (٢) أنه كان له مشط من عظام الفيل، ومدهن من عظام الفيل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ کے پاس ہاتھی کی ہڈیوں کی کنگھی تھی اور ہاتھی کی ہڈیوں سے بنی ہوئی تیل کی شیشی تھی۔
حدیث نمبر: 27204
٢٧٢٠٤ - حدثنا عبدة عن هشام قال: رأيت أبي يدهن في مدهن من عظام الفيل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد حضرت عروہ کو دیکھا کہ وہ ہاتھی کی ہڈی سے بنی ہوئی تیل کی شیشی میں سے تیل لگاتے تھے۔
حدیث نمبر: 27205
٢٧٢٠٥ - حدثنا وكيع عن هشام عن أبيه أنه كان له مدهن من عاج يدهن فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ کے پاس ہاتھی کی ہڈی سے بنی ہوئی تیل کی شیشی تھی جس میں سے وہ تیل لگاتے تھے۔
حدیث نمبر: 27206
٢٧٢٠٦ - حدثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن إسماعيل بن أمية (عن أمه) (١) عن ⦗١٩٨⦘ سرية لعمر بن عبد العزيز (قالت) (٢): أتيته بمدهن من عاج أو مشط (من عاج) (٣) فكرهه وقال: هو ميتة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن امیہ اپنی والدہ سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کی رازدان نے بتلایا کہ میں ان کے پاس ہاتھی کے دانت کی بنی ہوئی تیل کی شیشی لے کرگئی یا کنگھی تو آپ نے اس کو ناپسند کیا اور فرمایا یہ تو مردار ہے۔
حدیث نمبر: 27207
٢٧٢٠٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن بن جريج عن عطاء أنه كره العاج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ہاتھی کے دانت کو ناپسند فرمایا۔
حدیث نمبر: 27208
٢٧٢٠٨ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن ليث عن طاوس أنه كره العاج] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے ہاتھی کے دانت کو ناپسند فرمایا۔
حدیث نمبر: 27209
٢٧٢٠٩ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن ليث عن طاوس أنه كره العاج كله وأن يتخذ منه مشطًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے ہاتھی کے دانت کو بہرصورت ناپسند فرمایا، اور اس بات کو بھی کہ اس کی کنگھی بنائی جائے۔