کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بعض لوگوں نے کہا کہ آدمی اپنی سواری کے سینہ کا اور اپنے بستر کا زیادہ حق دار ہے
حدیث نمبر: 27117
٢٧١١٧ - (حدثنا) (١) وكيع عن ابن أبي (ليلى) (٢) محمد بن عبد الرحمن عن محمد بن شرحبيل عن قيس بن سعد قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "الرجل أحق بصدر دابته" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس بن سعد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : آدمی اپنے جانور کے سینہ پر سوار ہونے کا زیادہ حق دار ہے۔
حدیث نمبر: 27118
٢٧١١٨ - [حدثنا وكيع عن إسماعيل بن رافع عن محمد بن يحيى بن حبان عن عمه عن أبي (سعيد) (١) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "الرجل أحق بصدر دابته] (٢)، وإذا رجع إلى مجلسه فهو أحق به" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : آدمی اپنے جانور کے سینہ پر سوار ہونے کا زیادہ حق دار ہے اور جب وہ اپنے بیٹھنے کی جگہ پر واپس لوٹے تو وہ اس جگہ کا زیادہ حق دار ہے۔
حدیث نمبر: 27119
٢٧١١٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كان يقال: الرجل أحق بصدر دابته وفراشه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : یوں کہا جاتا تھا : کہ آدمی اپنے جانور کے سینہ پر سوار ہونے کا اور اپنے بستر کا زیادہ حق دار ہے۔
حدیث نمبر: 27120
٢٧١٢٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن سفيان العطار (١) قال: رأيت الشعبي مرتدفًا خلف رجل قال: وكان يقول: (صاحب) (٢) الدابة أحق بمقدمها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان عطار فرماتے ہیں کہ میں نے امام شعبی کو دیکھا کہ وہ ایک آدمی کے پیچھے سواری پر بیٹھے ہوئے تھے اور فرما رہے تھے ۔ سواری والا آگے بیٹھنے کا زیادہ حقدار ہے۔
حدیث نمبر: 27121
٢٧١٢١ - حدثنا وكيع عن جرير بن حازم عن (عيسى) (١) بن عاصم. قال: قال عبد اللَّه: الرجل أحق بصدر دابته والرجل أحق بصدر فراشه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیسیٰ بن عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : آدمی اپنے جانور کے سینہ پر سوار ہونے کا زیادہ حقدار ہے، اور آدمی اپنے بستر کا زیادہ حقدار ہے۔
حدیث نمبر: 27122
٢٧١٢٢ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: حدثنا حبيب بن شهيد عن عبد اللَّه بن بريدة أن معاذ بن جبل أتى النبي ﷺ بدابة ليركبها، فقال رسول اللَّه ﷺ: "رب (الدابة) (١) أحق بصدرها" قال: فقال: معاذ فهي لك يا نبي اللَّه فركب النبي ﷺ (٢) وأردف معاذًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن بریدہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سواری کا جانور لائے ، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس پر سوار کریں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا : جانور کا مالک اس کے سینہ پر سوار ہونے کا زیادہ حقدار ہے، حضرت معاذ نے عرض کیا : اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! یہ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ہے۔ تب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر سوار ہوگئے اور حضرت معاذ کو اپنے پیچھے بٹھا لیا۔