٢٧١١٢ - حدثنا حفص بن غياث عن الأعمش قال: رآني إبراهيم وأنا (أتمخط) (١) بيميني فنهاني وقال: عليك بيسارك ولا تعتادن تمتخط بيمينك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے مجھے دیکھا کہ میں اپنے داہنے ہاتھ سے ناک صاف کر رہا تھا، تو آپ نے مجھے منع فرمایا : اور فرمایا : تم پر بایاں ہاتھ لازم ہے اور تم دائیں ہاتھ سے ناک صاف کرنے کی عادت مت بناؤ۔
٢٧١١٣ - حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن بعض أصحابه عن مسروق عن عائشة قالت: (كانت) (١) يمين رسول اللَّه ﷺ لطعامه (وصلاته) (٢)، ⦗١٧٤⦘ و (كانت) (٣) شماله لما سوى ذلك (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا داہنا ہاتھ کھانے اور نماز کے لیے اور بایاں ہاتھ ان کے علاوہ کاموں کے لیے تھا۔
٢٧١١٤ - حدثنا وكيع عن مسافر عن (رزيق) (١) بن سوار أن (الحسن) (٢) بن علي (٣) أمتخط بيمينه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت رزیق بن سوار فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے اپنے داہنے ہاتھ سے ناک صاف کی۔
٢٧١١٥ - حدثنا عبدة بن سليمان عن الأعمش عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون أن (يمتخط) (١) الرجل بيمينه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : صحابہ مکروہ سمجھتے تھے کہ آدمی اپنے داہنے ہاتھ سے ناک صاف کرے۔
٢٧١١٦ - حدثنا الفضل بن دكين عن الحكم (أبي) (١) معاذ (٢) قال: رأيت الحسن (يمتخط) (٣) بيمينه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم ابو المعاذ فرماتے ہیں کہ میں نے حسن کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے داہنے ہاتھ سے ناک صاف کی۔