کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن لوگوں نے صبح کے وقت سونے کو نومۃ الضحٰی کہا ، اور اس بارے میں جو روایات منقول ہیں
حدیث نمبر: 27083
٢٧٠٨٣ - حدثنا وكيع عن مسعر عن ثابت بن عبيد (عن) (١) عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: مر بي (عمرو) (٢) بن (بليل) (٣) وأنا متصبح في النخل فحركني برجله (فقال) (٤): أترقد في الساعة التي (ينتشر) (٥) فيها عباد اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن أبی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن بلیل میرے پاس سے گزرے اور میں کھجور کے باغ میں صبح کے وقت سو رہا تھا۔ آپ نے اپنے پاؤں سے مجھے ہلایا اور فرمایا : کیا تم اس وقت میں سو رہے ہو جس میں اللہ کے بندے منتشر ہوتے ہیں ؟
حدیث نمبر: 27084
٢٧٠٨٤ - حدثنا حفص عن هشام بن عروة عن أبيه قال: كان الزبير (ينهى) (١) بنيه عن التصبح (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت زبیر اپنے بیٹوں کو صبح کے وقت سونے سے روکتے تھے اور حضرت عروہ نے فرمایا : بیشک میں نے ایک آدمی کے بارے سناجو صبح سوتا تھا کہ آپ اس کو حقیر سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 27085
٢٧٠٨٥ - قال: وقال عروة: (إني لأسمع) (١) بالرجل يتصبح فأزهد فيه.
حدیث نمبر: 27086
٢٧٠٨٦ - حدثنا حفص عن طلحة (بن) (١) يحيى عن عبد اللَّه بن فروخ عن طلحة ابن عبيد اللَّه أنه (٢) مر بابن له (قد) (٣) تصبح، فذكر أنه فقده ونهاه عن ذلك (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن فروخ فرماتے ہیں کہ حضرت طلحہ بن عبید اللہ اپنے بیٹے کے پاس سے گزرے اس حال میں کہ وہ صبح کے وقت سو رہا تھا انہوں نے اس کے سر پر چپت لگائی اور اس کو سونے سے منع کیا۔
حدیث نمبر: 27087
٢٧٠٨٧ - حدثنا حفص بن غياث عن الأعمش عن أبي سفيان قال: التقى بن الزبير (وعبيد) (١) بن عمير فتذاكر أشياء فقال له الآخر: (أما) (٢) علمت أن الأرض تعج إلى ربها من نومة (علمائها) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر اور حضرت عبید بن عمیر آپس میں ملے اور آپس میں کچھ مذاکرہ کیا، پھر دوسرے نے ان کو کہا، کیا تم جانتے ہو کہ زمین اپنے رب کو چیخ کر علماء کی نیند کے بارے میں بتلاتی ہے۔
حدیث نمبر: 27088
٢٧٠٨٨ - حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه قال: قال الزبير: إني لأزهد في الرجل (يتصبح) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ حضرت زبیر نے ارشاد فرمایا : بیشک میں صبح سونے والے شخص کو حقیر سمجھتا ہوں۔
حدیث نمبر: 27089
٢٧٠٨٩ - حدثنا معن بن عيسى عن خالد بن أبي بكر (عن عبيد اللَّه) (١) قال: كان سالم لا يتصبح، وكان يقيل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سالم صبح نہیں سوتے تھے اور بہت کم نیند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 27090
٢٧٠٩٠ - حدثنا معن بن عيسى عن خالد بن أبي بكر عن عبيد اللَّه (بن عبد اللَّه) (١) مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ سے مذکورہ حدیث اس سند کے ساتھ بھی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 27091
٢٧٠٩١ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن مكحول (مثله) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول سے بھی مذکورہ حدیث منقول ہے۔