کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اُون اور چادروں وغیرہ کے پہننے میں
حدیث نمبر: 26518
٢٦٥١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن سليمان بن ميسرة عن طارق بن شهاب عن رافع بن (أبي) (١) رافع قال: رأيت أبا بكر كان له كساء فدكي (يخله) (٢) عليه إذا ركب، (ونلبسه) (٣) أنا وهو إذا نزلنا (وهو) (٤) (الكساء) (٥) الذي (عيرته) (٦) به (هوازن) (٧) قالوا: (ذا الخلال نبايع) (٨) بعد رسول اللَّه ﷺ (٩).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت رافع بن ابی رافع سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر کو دیکھا کہ آپ کے پاس ایک مقام فدک کی چادر تھی۔ جب آپ سوار ہوتے تو آپ اس کو سمیٹ کر پن لگا لیتے اور جب ہم اترتے تو میں اور آپ اس کو پہن لیتے۔ یہی وہ چادر ہے جس کا طعنہ آپ کو ہوازن نے دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ہم ذا الخلال کی بیعت کریں ؟
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26518
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه أحمد في الزهد (ص ١٠٨)، وإسحاق كما في المطالب (٢٠٩٥)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٤٩٦)، وابن أبي عمر في الإيمان (٧٩)، والطبراني (٤٤٦٧)، والخطيب في الموضح ٢/ ٨٧.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26518، ترقيم محمد عوامة 25400)
حدیث نمبر: 26519
٢٦٥١٩ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا عبيد اللَّه قال: (ثنا) (٢) إسرائيل عن أبي إسحاق عن عمرو بن ميمون قال: حج أبو موسى على جمل أحمر، ملبد رأسه عليه عباءة له (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن میمون سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے سُرخ رنگ کے اونٹ پر حج کیا جس کے سر (کے بالوں) کو چپکایا ہوا تھا۔ آپ پر آپ کی گون تھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26519
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26519، ترقيم محمد عوامة 25401)
حدیث نمبر: 26520
٢٦٥٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن هشام عن الحسن قال: كانت لأزواج النبي ﷺ أكسية تسمى المروط، غير واسعة واللَّه، ولا لينة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواجِ مطہرات کے پاس چادریں تھیں جن کو مروط کہا جاتا تھا۔ وہ نہ تو بہت زیادہ چوڑی تھیں۔ بخدا… اور نہ ہی نرم تھیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26520
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26520، ترقيم محمد عوامة 25402)
حدیث نمبر: 26521
٢٦٥٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة قال: أخبرنا سليمان بن المغيرة عن حميد بن هلال عن أبي بردة قال: دخلتُ على عائشة فأخرجت (لي) (١) إزارًا غليظًا من التي (تصنع) (٢) باليمن، وكساء من هذه الاكيسة التي تدعونها (الملبدة) (٣) فأقسمت لقبض رسول اللَّه ﷺ (فيهما) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بردہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے مجھے ایک موٹا ازار …جو یمن میں بنائے جاتے ہیں۔ اور ان چادروں میں سے ایک چادر …جن کو تم ملبدہ کہتے ہیں … نکال کر دکھائی اور آپ نے قسم کھا کر کہا۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روح مبارک ان دو کپڑوں میں قبض ہوئی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26521
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٣١٠٨)، ومسلم (٢٠٨٠).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26521، ترقيم محمد عوامة 25403)
حدیث نمبر: 26522
٢٦٥٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الحسن بن موسى عن (شيبان) (١) عن قتادة عن أبي بردة عن أبيه قال: قال (لي) (٢): يا بني! لو شهدتنا (ونحن) (٣) مع رسول اللَّه ﷺ (إذا) (٤) أصابتنا السماء (لحسبت) (٥) أن ريحنا ريح الضأن (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بردہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے مجھے کہا۔ اے میرے بیٹے ! اگر تم ہمارے ساتھ اس وقت ہوتے جبکہ ہم جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہوتے تھے اور ہمیں سورج کی حرارت پہنچتی تو تم یہ گمان کرتے کہ ہمارے (پسینہ کی) بو، بھیڑ کی بُو کی طرح ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26522
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه أحمد (١٩٦٥٢)، وأبو داود (٤٠٣٣)، والترمذي (٢٤٧٩)، وابن ماجه (٣٥٦٢)، وابن حبان (١٢٣٥)، والحاكم ٤/ ١٨٨، والطبراني في الأوسط (١٩٦٧)، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ١/ ١٦٢، والبيهقي في الشعب (٦١٥٩)، وأبو يعلى (٧٢٦٦)، والبغوي (٣٠٩٨).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26522، ترقيم محمد عوامة 25404)
حدیث نمبر: 26523
٢٦٥٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن موسى بن عبيدة عن عبد اللَّه ابن (خراش) (١) قال: رأيت أبا ذر وكان يجلس على قطعة المسح والجوالق (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن خراش سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ذر کو دیکھا وہ بالوں کے کمبل اور بوری پر بیٹھے ہوئے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26523
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف موسى بن عبيدة وعبد اللَّه بن خراش.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26523، ترقيم محمد عوامة 25405)
حدیث نمبر: 26524
٢٦٥٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن عباد (بن عباد) (١) المازني عن أبي (مجلز) (٢) قال: (قرص) (٣) أصحاب ابن مسعود البرد قال: فجعل الرجل يستحي أن يجيء في (الكساء) (٤) الدون أو الثوب الدون، قال: فأصبح عبد الرحمن في (عباية) (٥) (ثم أصبح) (٦) فيها في اليوم الثالث فجعل الناس يتراجعون (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود کے ساتھ سخت سردی میں مبتلا ہو گئے… راوی کہتے ہیں …لیکن (ان میں سے بعض) آدمی اس بات میں حیا کرتے تھے کہ وہ پرانے کپڑے میں یا پرانی چادر میں آئے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس حضرت ابو عبد الرحمن ایک صبح ایک شال میں آئے پھر دوبارہ اسی شال میں آئے پھر تیسرے دن بھی اسی شال میں آئے اس پر لوگوں میں بھی عاجزی آنے لگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26524
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26524، ترقيم محمد عوامة 25406)
حدیث نمبر: 26525
٢٦٥٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا هشام (بن) (١) الغاز عن (عبادة) (٢) بن نسي عن سلمان أنه كان له (حبي) (٣) ⦗١١⦘ (من) (٤) عباء وهو أمير الناس (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبادہ بن نسی سے حضرت سلمان کے بارے میں روایت ہے کہ ان کے پاس سرین کے بل بیٹھ کر رانوں کو باندھنے کے لئے گون کے ٹکڑے تھے۔ جبکہ وہ لوگوں کے امیر تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26525
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26525، ترقيم محمد عوامة 25407)
حدیث نمبر: 26526
٢٦٥٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن حصين عن مجاهد عن عبيد بن عمير قال: كان عيسى بن مريم يلبس الشعر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ بن مریم بال (کا لباس) پہنا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26526
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26526، ترقيم محمد عوامة 25408)