حدیث نمبر: 26505
٢٦٥٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن سليمان بن (يسار) (١) عن أم سلمة قالت: سئل النبي ﷺ كم تجر المرأة من ذيلها؟ قال: "شبرا"، (قيل) (٢): "إذن (ينكشف) (٣) عنها؟ " قال: " (ذراع) (٤) لا تزيد عليه" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام سلمہ سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا گیا : عورت اپنے دامن کو کتنا لمبا کرسکتی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” ایک بالشت “ سائلہ نے کہا۔ تب تو عورت کا جسم ظاہر ہوگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” پھر ایک ہاتھ ، اس سے زیادہ نہ کرے۔ “
حدیث نمبر: 26506
٢٦٥٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن زيد العمي عن أبي الصديق عن ابن عمر أن أزواج النبي ﷺ رخص لهن في الذيل (شبرًا) (١)، (فكن) (٢) (يأتيننا) (٣) (فنذرع) (٤) لهن (بالقصب) (٥) (ذراعًا) (٦) (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواجِ مطہرات کو دامن میں ایک بالشت کی جازت دی گئی تھی۔ پس وہ ہمارے پاس آتیں اور ہم کانے کے ذریعہ سے ان کے لئے ایک ذراع ماپ دیتے۔
حدیث نمبر: 26507
٢٦٥٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن يونس عن الحسن أن النبي ﷺ شبر لفاطمة شبرًا ثم قال: "هذا قدر ذيلك" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت فاطمہ کے لئے ایک بالشت ناپ دی اور فرمایا : ” یہ تمہارے دامن کی مقدار ہے۔ “
حدیث نمبر: 26508
٢٦٥٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) حماد بن سلمة عن أبي المهزم عن أبي هريرة أن النبي ﷺ قال لفاطمة أو لأم سلمة: "ذيلك ذراع" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت فاطمہ یا حضرت ام سلمہ سے فرمایا : ” تمہارا دامن ایک ہاتھ ہے۔ “
حدیث نمبر: 26509
٢٦٥٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) إسماعيل ابن أبي خالد عن يونس بن أبي خالد قال: كان يؤمر أن تجعل المرأة ذيلها (ذراعًا) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن ابو خالد، حضرت یونس بن ابو خالد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات کا حکم دیتے تھے کہ عورت اپنا دامن ایک ہاتھ بنائے۔