کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو شخص مردار کھانے پر مجبور ہو جائے اس کے لیے کیا حکم ہے؟
٢٦٢١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي حمزة عن إبراهيم في المضطر إلى الميتة قال: يأكل ما يقيمه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے اس آدمی کے بارے میں روایت ہے، جو مردار خوری پر مجبور ہوچکا ہو وہ کہتے ہیں کہ یہ اتنا کھا سکتا ہے جس سے اس کی کمر سیدھی رہے۔
٢٦٢١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن أبي جعفر قال: إذا اضطر إلى ما حرم عليه، فما حرم (عليه) (١) فهو له حلال.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب کوئی آدمی حرام کردہ چیز کی طرف مجبور ہوجائے تو وہ اس کے لئے حلال ہے۔
٢٦٢١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن جرير بن حازم عن قيس بن سعد عن عطاء في رجل أكره على لحم الخنزير وشرب الخمر، قال: إن أكل فرخصة، وإن لم يأكل فقتل دخل الجنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جس کو خنزیر کے گوشت اور شراب کے پینے کے اوپر مجبور کیا گیا ہو ؟ تو آپ نے فرمایا : اگر یہ آدمی اس کو کھالے تو اس کو اس کی اجازت ہے اور اگر نہ کھائے اور مرجائے تو جنت میں جائے گا۔