٢٥٧٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) حفص عن الأعمش عن أبي الضحى عن مسروق قال: أتي عبد اللَّه بشراب فقال: ناول علقمة، ناول الأسود (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے پاس کوئی مشروب لایا گیا تو انہوں نے فرمایا : علقمہ کو دے دو ، اسود کودے دو ۔
٢٥٧٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة عن عبد اللَّه بنحو منه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ بھی حضرت عبد اللہ کے بارے میں ایسی روایت کرتے ہیں۔
٢٥٧٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) [عيسى بن] (٢) يونس عن الأعمش عن أبي الضحى عن مسروق قال: أتي عبد اللَّه بشراب فقال: ناول علقمة، ناول الأسود (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے پاس ایک مشروب لایا گیا تو آپ نے فرمایا : علقمہ کو دے دو ، اسود کو دے دو ۔
٢٥٧٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سلمة بن محرز قال: استسقى طاوس، فأتي بشراب، (فعرضه) (١) على عبد اللَّه بن الحسن فقال: اشرب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمہ بن محرز سے روایت ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے پانی مانگا۔ پس آپ کے پاس پانی لایا گیا تو آپ نے وہ پانی حضرت عبد اللہ بن حسن کو پیش کردیا اور فرمایا : آپ اس کو نوش فرمائیں۔