حدیث نمبر: 25744
٢٥٧٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن (عزرة) (١) بن ثابت عن ثمامة قال: كان أنس إذا شرب تنفس مرتين أو ثلاثًا، وحدث أن رسول اللَّه ﷺ ⦗٣٤٢⦘ كان إذا شرب تنفس في الإناء ثلاثًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثمامہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت انس جب پانی پیتے تھے تو دو یا تین مرتبہ سانس لیتے تھے اور یہ حدیث بیان کرتے تھے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب پانی پیتے تھے تو برتن میں تین مرتبہ سانس لیتے تھے۔
حدیث نمبر: 25745
٢٥٧٤٥ - [حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١)] (٢) أبو داود الطيالسي عن الحكم بن عطية قال: رأيت ابن سيرين (يتنفس) (٣) ثلاثًا إذا شرب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم بن عطیہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو دیکھا کہ وہ جب پانی پیتے تو تین سانس لیتے تھے۔
حدیث نمبر: 25746
٢٥٧٤٦ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا] (١) عباد بن العوام عن ليث عن مجاهد قال: إذا شربت فتنفس في الإناء ثلاثًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے روایت ہے۔ وہ فرماتے ہیں ۔ جب تم پانی پیو تو برتن میں تین مرتبہ سانس لو۔
حدیث نمبر: 25747
٢٥٧٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبيد اللَّه) (١) بن موسى عن عثمان بن الأسود عن محمد بن عبد الرحمن بن أبي بكر قال: جلس رجل إلى ابن عباس (وقال) (٢): له من أين جئت قال: شربت من ماء زمزم، قال: فشربت منها كما ينبغي قال: إذا شربت منها فاستقبل الكعبة، واذكر اسم اللَّه، وتنفس ثلاثًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عبد الرحمن بن ابی بکر سے روایت ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک شخص حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آ کر بیٹھا تو آپ نے اس سے پوچھا، تم (اس وقت) کہاں سے آئے ہو ؟ اس نے کہا۔ میں زم زم کا پانی پی کر آیا ہوں۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا۔ زم زم کا پانی جس طرح پینا چاہیئے تم نے اسی طرح پیا ہے ؟ پھر آپ نے فرمایا : جب تم زم زم کا پانی پیو تو قبلہ رُخ ہو جاؤ ، اللہ کا نام لو۔ اور تین سانس لو۔
حدیث نمبر: 25748
٢٥٧٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (عزرة) (١) بن ثابت عن ثمامة بن عبد اللَّه عن أنس أن رسول اللَّه ﷺ كان يتنفس في الإناء [[ثلاثا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برتن میں تین سانس لیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 25749
٢٥٧٤٩ - [حدثنا أبو بكر قال (أخبرنا) (١) وكيع عن هشام عن عصام عن أنس ⦗٣٤٣⦘ قال كان رسول اللَّه ﷺ يتنفس في الإناء]] (٢) ثلاثًا، (ويقول) (٣): هو أهنأ وأمرأ وأبرأ] (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برتن میں تین مرتبہ سانس لیا کرتے تھے اور ارشاد فرماتے تھے۔ ” یہ طریقہ زیادہ سہل ، شیریں اور اطمینان بخش ہے۔ “