حدیث نمبر: 25698
٢٥٦٩٨ - حدثنا أبو بكر قال. حدثنا أبو معاوية عن هشام عن الحسن عن جابر قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن الشرب من أفواه الأسقية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے برتنوں کے مُنہ سے پانی پینے سے منع کیا۔
حدیث نمبر: 25699
٢٥٦٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن ابن أبي ذئب عن الزهري عن عبيد اللَّه بن عبد اللَّه بن عتبة عن أبي سعيد قال: شرب رجل من سقاء فانساب في بطنه جان فنهى رسول اللَّه ﷺ عن (اختناث) (١) الأسقية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے مشک کے منہ سے پانی پیا اور اس کے پیٹ میں سانپ چلا گیا، چناچہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے برتنوں کے منہ کھول کر پینے سے منع فرما دیا۔
حدیث نمبر: 25700
٢٥٧٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يونس بن محمد عن حماد بن سلمة (عن قتادة) (١) عن عكرمة عن ابن عباس قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن الشرب من في السقاء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سقاء (مشک) کے منہ سے پینے سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 25701
٢٥٧٠١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن الشرب من في السقاء] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشک کے منہ سے پینے سے منع فرمایا۔