حدیث نمبر: 25661
٢٥٦٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن التيمي عن أم (خداش) (١) أنها رأت عليًا (يصطبغ) (٢) بخل الخمر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام حراش سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو شراب سے بنے ہوئے سرکہ کے ساتھ سالن والا معاملہ کرتے دیکھا۔
حدیث نمبر: 25662
٢٥٦٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن معاوية بن صالح عن أبي الزاهرية عن جبير بن نفير قال: اختلف رجلان من أصحاب (معاذ) (١) في خل الخمر، فسألا أبا الدرداء فقال: لا بأس به (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جبیر بن نفیر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں حضرت معاویہ کے دو ساتھیوں کا شراب سے تیار کردہ سرکہ میں باہم اختلاف واقع ہوگیا، پس انہوں نے حضرت ابو الدرداء سے پوچھا : حضرت ابو الدرداء نے فرمایا : اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 25663
٢٥٦٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن أبيه عن مسربل ⦗٣٢٣⦘ العبدي عن أمه قالت: سألت عائشة عن خل الخمر، قالت: (لا) (١) بأس به، هو إدام (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسر بل، بدی، اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں، ان کی والدہ کہتی ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے شراب سے تیار کردہ سرکہ کے بارے میں سوال کیا ؟ انہوں نے جواباً ارشاد فرمایا : اس میں کوئی حرج نہیں، یہ تو سالن کی طرح ہے۔
حدیث نمبر: 25664
٢٥٦٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عبد اللَّه بن نافع عن (أبيه) (١) عن ابن عمر أنه كان لا يرى بأسًا أن يأكل مما كان خمرًا فصار خلًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع، اپنے والد سے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے، کہ وہ اس چیز کے ساتھ کھانا کھائیں جو پہلے شراب تھی اور اب سرکہ ہوگئی ہے۔
حدیث نمبر: 25665
٢٥٦٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أزهر عن بن عون قال: كان محمد لا يقول خل خمر ويقول: خل العنب وكان يصطبغ فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ محمد یہ نہیں کہتے تھے کہ یہ شراب کا سرکہ ہے بلکہ وہ کہتے تھے۔ انگور کا سرکہ ہے اور وہ اس کو بطور سالن استعمال کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 25666
٢٥٦٦٦ - حدثنا أبو بكر (قال: حدثنا) (١) ابن مهدي عن حماد (٢) (بن) (٣) زيد عن يحيى بن عتيق عن ابن سيرين أنه كان لا يرى بأسًا بخل الخمر (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن عتیق، حضرت ابن سیرین کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ شراب سے بنائے ہوئے سرکہ کے بارے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔
حدیث نمبر: 25667
٢٥٦٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن إسماعيل بن عبد الملك قال: رأيت سعيد بن جبير يصطبغ بخل خمر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن عبد الملک سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جُبیر کو شراب سے بنے ہوئے سرکہ کے ساتھ روٹی کھاتے دیکھا۔
حدیث نمبر: 25668
٢٥٦٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن مبارك عن (الحسن) (١) قال: لا بأس بخل خمر.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ شراب سے بنے ہوئے سرکہ میں کوئی حرج نہیں ہے۔