حدیث نمبر: 25602
٢٥٦٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن حبيب بن أبي عمرة عن عدي بن (١) ثابت عن البراء بن عازب أنه كان يشرب الطلاء على النصف (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عدی بن ثابت ، جناب براء بن عازب کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ طلاء نصف رہ جانے پر پیتے تھے۔
حدیث نمبر: 25603
٢٥٦٠٣ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن طلحة بن (جبر) (١) قال: رأيت أبا جحيفة يشرب الطلاء على النصف] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طلحہ بن جبیر سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو حجیفہ کو طلاء کے نصف رہ جانے پر نوش فرماتے دیکھا۔
حدیث نمبر: 25604
٢٥٦٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن جرير (بن) (١) أيوب عن أبي زرعة (بن) (٢) عمرو بن جرير أن جريرا كان (يشربه) (٣) على النصف (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو زرعہ بن عمرو بن جریر سے روایت ہے کہ حضرت جریر طلاء کو نصف ہونے پر نوش فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 25605
٢٥٦٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان ووكيع عن عبيدة عن خيثمة عن أنس أنه كان يشربه على النصف (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خیثمہ، حضرت انس کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ طلاء کو نصف رہ جانے پر نوش فرما لیتے تھے۔
حدیث نمبر: 25606
٢٥٦٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن أشعث عن جعفر (أن ابن) (١) (٢) أبزى كان يشرب الطلاء على النصف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر سے روایت ہے کہ حضرت ابن ابزیٰ طلاء کو نصف رہ جانے پر پی لیتے تھے۔
حدیث نمبر: 25607
٢٥٦٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الأعمش عن (منذر) (١) عن ابن الحنفية أنه كان يشرب الطلاء (المقدي) (٢) -يعني ما طبخ على النصف-.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منذر، حضرت ابن الحنفیّہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ مقدی طلاء نوش فرماتے تھے، یعنی وہ طلاء جو پکا کر نصف خشک کرلی گئی ہے۔
حدیث نمبر: 25608
٢٥٦٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الأعمش عن (الحكم) (١) قال: كان شريح يشرب الطلاء على النصف (و) (٢) شرب الطلاء الشديد - (يعني المنصف) (٣) -.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت شریح نصف رہ جانے والے طلاء کو نوش فرماتے تھے ۔ سخت طلاء یعنی مُنصَّف طلاء پیتے تھے۔
حدیث نمبر: 25609
٢٥٦٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن أيوب قال: رأيت أبا عبيدة (يشربه) (١) على النصف.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عبیدہ کو (پک کر) نصف رہ جانے والی طلاء پیتے دیکھا۔
حدیث نمبر: 25610
٢٥٦١٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (أبي غنية) (١) عن إسماعيل عن قيس أنه كان يشربه على النصف] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل ، جناب قیس کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ (پک کر) نصف رہ جانے والی طلاء پیتے تھے۔
حدیث نمبر: 25611
٢٥٦١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن دينار الأعرج عن سعيد بن جبير قال: شرب (عندي) (١) الطلاء على النصف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت دینار اعرج، جناب سعید بن جبیر کے بارے میں روایت کرتے ہیں ، کہتے ہیں کہ انہوں نے میرے ہاں (پک کر) آدھی رہ جانے والی طلاء پی تھی۔
حدیث نمبر: 25612
٢٥٦١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو معاوية) (١) ووكيع عن الأعمش أن إبراهيم كان يشربه على النصف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش سے روایت ہے کہ ابراہیم (پک کر) نصف رہ جانے والی طلاء پیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 25613
٢٥٦١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن يحيى قال: رأيته يشرب الطلاء على النصف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش، یحییٰ کے بارے مں روایت کرتے ہیں ، کہتے ہیں کہ میں نے یحییٰ کو نصف رہ جانے والی طلاء پیتے دیکھا۔
حدیث نمبر: 25614
٢٥٦١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن مجالد عن الشعبي عن شريح أنه كان يشرب معه الطلاء على النصف قال: فشرب وسقاني.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی، حضرت شریح کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ (پک کر) نصف رہ جانے والی طلاء پیتے تھے۔ راوی کہتے ہیں، پس انہوں نے خود بھی پی اور مجھے بھی پلائی۔