کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
حدیث نمبر: 25329
٢٥٣٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن جعفر بن برقان عن فرات بن (سلمان) (١) عن رجل من جلساء القاسم عن عائشة قالت: قال رسول اللَّه ﷺ: "أول ما يكفئ أمتي عن الإسلام (لشراب) (٢) يقال: له الطلاء" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ــ” اسلام میں سب سے پہلے جو شرب گرائی گئی یہ وہ شراب ہے جس کو طلاء … انگور کے شیرہ کو پکار کر بنائی گئی شراب … کہا جاتا ہے۔ “
حدیث نمبر: 25330
٢٥٣٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي حيان عن الشعبي (عن عائشة) (١) (قالت) (٢): حدثت أشربة لو كانت (على) (٣) عهد رسول اللَّه ﷺ نهى عنها (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ کہتی ہیں کہ ایسی نئی شرابیں تیار ہوگئی ہیں کہ اگر وہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں ہوتیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے منع کردیتے۔
حدیث نمبر: 25331
٢٥٣٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن ابن عون عن ابن سيرين أن رجلا قال لابن عمر: إن أهلنا ينبذون شرابا لهم غدوة فيشربونه عشية، (وينبذون عشية) (١) فيشربونه غدوة، قال ابن عمر: أنهاك عن السكر قليله وكثيره، وأشهد اللَّه عليك أن أهل خيبر ينبذون شرابا لهم من كذا وكذا، يسمونه كذا (وكذا) (٢) وهي الخمر (وإن أهل فدك ينبذون شرابًا من كذا وكذا يسمونها كذا ⦗٢٣٤⦘ وكذا، وهي الخمر) (٣)، (فعد) (٤) أربعة أشربة أحدها العسل (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا۔ کہ ہمارے اہل خانہ صبح کے وقت اپنے لیئے ایک مشروب نبیذ کا رکھتے ہیں جس کو وہ شام کے وقت پی لیتے ہیں۔ اور ایک مشروب نبیذ کا شام کو رکھتے ہیں اور اس کو صبح کے وقت پی لیتے ہیں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ے فرمایا : میں تمہیں نشہ آور چیز سے روکتا ہوں خواہ وہ تھوڑی ہو یا زیادہ۔ اور میں تم پر اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ اہل خیبر اپنے لئے فلاں ، فلاں چیز سے نبیذ بناتے تھے اور اس کا یہ یہ نام رکھتے تھے اور یہ چیز حقیقت میں خمر تھی۔ اور اہل فدک فلاں فلاں چیز سے نبیذ بناتے تھے اور اس کا یہ ، یہ نام رکھتے تھے اور یہ چیز حقیقت میں خمر تھی۔ (اسی طرح) آپ نے چار مشروبات کا ذکر کیا جن میں سے ایک شہد تھا۔ حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ ابن سیرین ، شہد کے علاوہ ان سب کا (علیحدہ) نام لیتے تھے۔
حدیث نمبر: 25332
٢٥٣٣٢ - قال: ابن عون: (و) (١) كان ابن سيرين يسميها (كلها) (٢) إلا العسل.