مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 25331

باب: جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں

من حرم المسكر وقال: هو حرام ونهى عنه

حدیث نمبر: 25331
٢٥٣٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن ابن عون عن ابن سيرين أن رجلا قال لابن عمر: إن أهلنا ينبذون شرابا لهم غدوة فيشربونه عشية، (وينبذون عشية) (١) فيشربونه غدوة، قال ابن عمر: أنهاك عن السكر قليله وكثيره، وأشهد اللَّه عليك أن أهل خيبر ينبذون شرابا لهم من كذا وكذا، يسمونه كذا (وكذا) (٢) وهي الخمر (وإن أهل فدك ينبذون شرابًا من كذا وكذا يسمونها كذا ⦗٢٣٤⦘ وكذا، وهي الخمر) (٣)، (فعد) (٤) أربعة أشربة أحدها العسل (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن سیرین سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا۔ کہ ہمارے اہل خانہ صبح کے وقت اپنے لیئے ایک مشروب نبیذ کا رکھتے ہیں جس کو وہ شام کے وقت پی لیتے ہیں۔ اور ایک مشروب نبیذ کا شام کو رکھتے ہیں اور اس کو صبح کے وقت پی لیتے ہیں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ے فرمایا : میں تمہیں نشہ آور چیز سے روکتا ہوں خواہ وہ تھوڑی ہو یا زیادہ۔ اور میں تم پر اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ اہل خیبر اپنے لئے فلاں ، فلاں چیز سے نبیذ بناتے تھے اور اس کا یہ یہ نام رکھتے تھے اور یہ چیز حقیقت میں خمر تھی۔ اور اہل فدک فلاں فلاں چیز سے نبیذ بناتے تھے اور اس کا یہ ، یہ نام رکھتے تھے اور یہ چیز حقیقت میں خمر تھی۔ (اسی طرح) آپ نے چار مشروبات کا ذکر کیا جن میں سے ایک شہد تھا۔

حواشی
(١) سقط من: [أ]، وفي [جـ، ز]: (وينبذنه عشية).
(٢) في [جـ]: سقط.
(٣) سقط ما بين القوسين من: [أ، ح، ط، هـ].
(٤) في [ط]: (فغذا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأشربة / حدیث: 25331
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث «أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 5597 / 1، 5714 / 22، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5071، 5188، 6791، 6792، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17003، ترقيم محمد عوامة: 24247»