حدیث نمبر: 25286
٢٥٢٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين بن علي (قال: سمعت ابن أبجر يقول) (١): اللحم كله حار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن ابجر کو کہتے سُنا کہ سارے گوشت گرم ہیں۔
حدیث نمبر: 25287
٢٥٢٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة قال: حدثني مرزوق بن عبد الرحمن أبو حسان المؤذن قال: حدثنا مطر الوراق: أن نبيًا من الأنبياء شكا إلى اللَّه الضعف، فأمره أن يطبخ اللحم باللبن فإن القوة فيهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مطر الوراق بیان کرتے ہیں کہ سابقہ انبیاء میں سے کسی نبی نے اللہ تعالیٰ سے ضعف کی شکایت کی تو اللہ تعالیٰ نے ان کو حکم دیا کہ وہ گوشت کو دودھ کے ساتھ پکائیں کیونکہ ان دونوں میں طاقت ہے۔