حدیث نمبر: 25211
٢٥٢١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن محمد أنه كرهه -يعني- الترياق.
مولانا محمد اویس سرور
امام محمد تریاق کو ناپسند خیال کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 25212
٢٥٢١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن جرير بن حازم عن الحسن قال: سمعته وسئل عن الترياق وقيل: إنه يجعل فيه الأوزاغ (فكرهه) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریر بن حازم ، حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ میں نے ان کو سُنا جبکہ ان سے تریاق کے بارے میں سوال کیا جا رہا تھا اور ان سے کہا گیا کہ اس تریاق میں چھپکلیاں ڈالی جاتی ہں ں ؟ انہوں نے اس تریاق کو مکروہ سمجھا۔
حدیث نمبر: 25213
٢٥٢١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو عبد الرحمن (المقرئ) (١) قال: حدثنا (سعيد) (٢) بن (أبي) (٣) أيوب قال: حدثنا (شراحيل) (٤) بن يزيد المعافري قال: ⦗١٩٤⦘ سمعت عبد الرحمن بن رافع التنوخي يقول: سمعت عبد اللَّه بن عمر يقول: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "ما أبالي ما أتيت (و) (٥) ما (ارتكبت) (٦) إن أنا شربت ترياقا أو تعلقت تميمة (أو قلت) (٧) شعرًا من قبل نفسي (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہتے سُنا : ” مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے جو کچھ میں نے کیا اور جس کا ارتکاب کیا۔ اپنی طرف سے میں نے نہ تو تریاق پیا ہے اور نہ تعویذ لٹکایا ہے اور نہ شعر کہا ہے۔ “