حدیث نمبر: 25206
٢٥٢٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن الأوزاعي عن مكحول وعبدة عن أم عبد اللَّه ابنة خالد بن معدان عن أبيها أنه كان لا يرى ⦗١٩٢⦘ (بشرب) (١) الترياق بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام عبد اللہ بنت خالد بن معدان، اپنے والد سے روایت کرتی ہیں کہ وہ تریاق پینے میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 25207
٢٥٢٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن صفوان بن عمرو السكسكي أن عمر بن عبد العزيز لما ولى الوليد [بن هشام القرشي و (عمرو) (١) بن قيس (السكوني) (٢) بعث (الصائفة) (٣) زودهم الترياق من الخزائن، وأمرهما أن: من جاء] (٤) يلتمس الترياق أن (يعطوه) (٥) إياه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صفوان بن عمرو السکسکی سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے جب ولید بن ہشام قرشی اور عمرو بن قیس سکونی کو موسم گرما کے حملہ کے لئے جماعت بھیجنے کی ذمہ داری دی تو آپ نے ان دونوں کو بیت المال میں سے تریاق بھی مہیا کیا اور ان دونوں کو حکم دیا کہ جو آدمی تریاق مانگنے کے لئے (تمہارے پاس) آئے تو تم اس کو یہ تریاق دے دو ۔
حدیث نمبر: 25208
٢٥٢٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (إسماعيل) (١) بن علية عن خالد الحذاء قال: وصف في أبو قلابة صفة الترياق فقال: يخرج رجال عليهم خفاف من خشب، وبأيديهم شيء قد ذكره، فيصيدون الحيات، (فيمسحون) (٢) ما يلي رءوسها وأذنابها (ليجتمع) (٣) ما كان من دم، ثم يطرحونها في القدر فيطبخونها، (فذلك) (٤) أجود الترياق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد حذاء سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ابو قلابہ نے مجھے تریاق کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا، کچھ لوگ نکلتے ہیں انہوں نے لکڑی کی جوتیاں پہنی ہوتی ہیں اور ان کے ہاتھوں میں بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔ ابو قلابہ نے اس چیز کا ذکر بھی کیا تھا، پس یہ لوگ سانپوں کو شکار کرتے ہیں اور ان کے سروں اور دموں پر جو کچھ ہوتا ہے۔ اس کو صاف کرتے ہیں تاکہ جو خون وغیرہ وہ جمع ہوجائے، پھر وہ سانپوں کو ہانڈی میں ڈال دیتے ہیں اور اس کو پکاتے ہیں، پس یہ بہترین تریاق ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 25209
٢٥٢٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن خالد (الحذاء) (١) عن ابن ⦗١٩٣⦘ سيرين، قال: ذكرته له، (فقال) (٢): أو ليس قد نُهي عن كل (ذي) (٣) (ناب) (٤) فهي ذات أنياب وحمة (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد، ابن سیرین کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ میں نے ان سے اس کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا : کیا یہ بات درست نہیں ہے کہ ہر کچلی والے جانور سے منع کیا گیا ہے ؟ جبکہ یہ تو کچلی والے بھی ہیں اور زہر والے بھی ہیں۔
حدیث نمبر: 25210
٢٥٢١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون عن ابن سيرين قال: أمر ابن عمر بالترياق فسقي، ولو علم ما فيه ما أمر به (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے تریاق کے بارے میں حکم فرمایا تو اس کو پیا گیا۔ اور اگر وہ اس میں جو کچھ ہے اس کو جانتے تو اس کا حکم نہ فرماتے ۔