کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: حلق کے کوے کو کاٹنے کے بیان میں
حدیث نمبر: 25186
٢٥١٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أزهر عن ابن عون قال: كان محمد يكره قطع اللهاة، ولا أراه كرهه (إلا) (١) لشيء من الدين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون سے روایت ہے کہتے ہیں کہ محمد حلق کے کوے کو کاٹنے کو ناپسند کرتے تھے اور میرے خیال میں ان کی ناپسندیدگی کی کوئی دینی وجہ نہیں تھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطب / حدیث: 25186
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25186، ترقيم محمد عوامة 24104)
حدیث نمبر: 25187
٢٥١٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (المسعودي) (١) (عن) (٢) سهل (أبي) (٣) (الأسد) (٤) عن عبد اللَّه بن عتبة، قال: جاء (ظئر) (٥) لنا إلى عبد اللَّه بصبي لهم قد سقطت لهاته، (فأرادوا) (٦) أن يقطعوها، فقال: ابن مسعود لا تقطعوها، ولكن إن كان في أجله تأخير برأ، وإلا لم تكونوا قطعتموها (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عتبہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ہماری ایک دائی ، حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس اپنا ایک بچہ لے کر حاضر ہوئی جس کے حلق کا کوا گر چکا تھا اور ان لوگوں کا ارادہ اس گرے ہوئے کوے کو کاٹنے کا تھا۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم اس کو نہ کاٹو۔ ہاں اگر اس کی موت میں کچھ تاخیر ہوئی تو یہ صحت یاب ہوجائے گا بصورت دیگر تم نے اس کو کاٹا تو نہیں ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطب / حدیث: 25187
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ سماع وكيع من المسعودي قبل اختلاطه، وسهل ثقة.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25187، ترقيم محمد عوامة 24105)