کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: عجوہ کھجور کے بارے میں جو احادیث مروی ہیں کہ یہ زہر وغیرہ کے لئے مفید ہے
حدیث نمبر: 25021
٢٥٠٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هاشم بن هاشم قال: سمعت عامر بن سعد بن أبي وقاص يقول: سمعت سعدًا يقول: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "من تصبح بسبع تمرات عجوة لم يضره ذلك اليوم سم ولا سحر" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہتے ہوئے سُنا کہ ” جو شخص بوقت صبح سات عجوہ کھجوریں کھالے گا تو اس کو اس دن میں کوئی زہر یا جادو نقصان نہیں دے گا۔
حدیث نمبر: 25022
٢٥٠٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد عن عباد بن منصور عن القاسم بن محمد عن أبي هريرة قال: قال: رسول اللَّه ﷺ: "العجوة من الجنة وهو شفاء من السم" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ ” عجوہ کھجور جنت سے ہے اور یہ زہر سے بھی شفاء ہے۔ “
حدیث نمبر: 25023
٢٥٠٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير قال: (أخبرنا) (١) هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة أنها كانت تأمر من الدوّام (أو) (٢) (الدوار) (٣) (بسبع) (٤) تمرات عجوة في سبع غدوات على الريق (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ اپنے والد کے واسطے سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا دورانِ سر سے افاقہ کے لئے سات صبح نہار منہ عجوہ کھجور کے ساتھ دانے کھانے کا فرمایا کرتی تھیں۔
حدیث نمبر: 25024
٢٥٠٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا خالد بن مخلد قال: حدثنا سليمان بن بلال ⦗١٢٢⦘ قال: حدثنا شريك بن عبد اللَّه (بن) (١) أبي (نمر) (٢) عن عبد اللَّه بن محمد (بن) (٣) أبي عتيق عن عائشة قالت: قال رسول اللَّه ﷺ: (في عجوة العالية شفاء - (أو) (٤) إنها ترياق- في أول البكرة على الريق" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ۔ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : ” عجوہ عالیہ میں شفا ہے۔ “ یا ارشاد فرمایا : ’ ’ عجوہ عالیہ، صبح کے وقت نہار منہ تریاق ہے۔ “