کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: کوئی شخص کسی کے ہاتھ پر کپڑا دیکھے اور کسی کو کہے کہ! میں آپ کو اس کے مثل فروخت کروں گا
حدیث نمبر: 24913
٢٤٩١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن محمد أن رجلا ساوم رجلا بثوب فقال رجل: أبيعك مثله بكذا وكذا، فباعه منه، ثم انطلق إلى صاحب الثوب فاشتراه منه، ثم أتاه به فأبى أن يقبله، فخاصمه إلى شريح فقال: لا (تجد) (١) (شيئا) (٢) أشبه به منه، (فأجازه) (٣) عليه.
مولانا محمد اویس سرور
محمد سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے شخص کے ساتھ کپڑے کی قیمت لگائی، اس شخص نے کہا ، میں آپ کو اس جیسا کپڑا اتنے اتنے میں فروخت کروں گا، پھر اس کے ساتھ بیع کی اور کپڑے والے کے پاس چلا گیا اور کپڑا اس سے خرید کر آیا جب اس کے پاس آیا تو اس نے کپڑا لینے سے انکار کردیا، وہ اپنا جھگڑا حضرت شریح کی خدمت میں لے گئے، حضرت شریح نے فرمایا : ہم کسی چیز کو بھی اس سے زیادہ اس کے مشابہہ نہیں پاتے، پھر اس پر نافذ کردیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24913
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24913، ترقيم محمد عوامة 23835)