کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کچھ لوگ میراث کے وارث بنیں، پھر اُن میں سے کچھ لو گ اپنا حصہ دوسروں کو تقسیم سے پہلے ہی فروخت کر دیں
٢٤٩١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الضحاك (بن) (١) مخلد عن ابن جريج عن عطاء في رجلين ورثا أموالا وأمتاعا يبيع أحدهما صاحبه قبل أن يقتسما؟ قال: نعم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ دو شخص میراث میں کچھ مال اور سامان کے وارث بنے، پھر ان میں سے ایک نے دوسرے کو تقسیم سے پہلے کچھ فروخت کردیا تو کیسا ہے ؟ فرمایا ٹھیک ہے۔
٢٤٩١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الضحاك (بن) (١) مخلد عن أشعث عن الحسن قال: لا يبيعه حتى يقاسمه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ تقسیم سے پہلے فروخت نہ کرے۔
٢٤٩١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (سفيان) (١) بن عيينة عن عمرو عن عطاء عن ابن عباس قال: (يتخارج) (٢) الشريكان (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ دونوں شریک برابر نکالیں گے۔