حدیث نمبر: 24856
٢٤٨٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم في رجل ⦗٧١⦘ اشترى بيعا إلى شهر بكذا، وإلى شهرين بكذا، (فاستهلك) (١) (المبيع) (٢) قال: له أوكس الثمنين إلى أبعد الأجلين.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو مبیع کو ایک مہینے تک کے لئے اتنے میں اور دو مہینے تک کے لئے اتنے میں خریدے ، پھر مبیع ہلاک ہوجائے ، فرمایا اس پر دونوں ثمنوں میں سے جو کم ہے وہ لازم ہے اور اس کے لیے اقل قیمت لمبی مدت کے لیے ہے۔
حدیث نمبر: 24857
٢٤٨٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أحمد بن إسحاق عن وهيب عن ابن طاوس عن أبيه قال: من باع بيعين إلى أجلين، فله أقل الثمنين إلى أبعد الأجلين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ جو دو بیع کرے دو وقتوں تک کے لئے ، اس پر اقل ثمن لمبی مدت کے لئے ہے۔