کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: گوشت کو فروخت کرنے کے لئے اُس میں پھونک مار کر ہوا بھرنا
حدیث نمبر: 24741
٢٤٧٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن غالب أبي الهذيل عن كليب الجرمي أنه شهد عليا ينهى (القصابين) (١) عن النفخ -يعني في اللحم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کلیب سے مروی ہے کہ وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر تھے، آپ نے قصابوں کو گوشت میں پھونک مار کر ہوا بھرنے سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 24742
٢٤٧٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن (الأحوص) (١) بن حكيم عن راشد بن (سعد) (٢) قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن النفخ في اللحم (٣) (للبيع) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گوشت کو فروخت کرنے کے لئے اس میں پھونک مارنے سے منع فرمایا ہے۔