حدیث نمبر: 24728
٢٤٧٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا هشام بن سعد عن زيد بن أسلم أن النبي ﷺ أحل (العربان) (١) في البيع (٢).
مولانا محمد اویس سرور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع میں عُرْبان کو حلال قرار دیا ہے۔ عربان کہتے ہیں کہ ایک شخص کسی چیز کی آدھی قیمت ادا کر دے اور کہہ دے کہ اگر بیع مکمل ہوگئی تو یہ اس کا ثمن میں شمار ہوگا وگرنہ یہ رقم تیری میں آپ سے وصول نہ کروں گا۔
حدیث نمبر: 24729
٢٤٧٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن محمد بن مسلم عن إبراهيم بن ميسرة عن سعيد بن (المسيب) (١) قال: لا عربون في ودك ولا علف ولا طعام، و (العربون) (٢) في غيرهن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ چکنائی میں، چارے میں اور گندم میں عربان درست نہیں ہے، اور عربان ان کے علاوہ میں ہے۔
حدیث نمبر: 24730
٢٤٧٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: كان لا يرى بالعربون بأسا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد عُرْبان میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 24731
٢٤٧٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد (عن) (١) هشام عن ابن سيرين أنه كان لا يرى بأسا أن يعطي الرجل (العربون) (٢) الملاح أو غيره فيقول: إن جئتُ به إلى كذا وكذا وإلا فهو لك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ کوئی شخص ملاح یا کسی اور کو یہ کہہ کر رقم دے کہ اگر میں فلاں فلاں جگہ گیا تو اس کا ہے اور اگر نہ گیا تو یہ رقم تیری۔
حدیث نمبر: 24732
٢٤٧٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن ابن أبي ذئب عن الزهري عن حمزة بن عبد اللَّه بن عمر بن الخطاب قال: كنا نتبايع (الثياب) (١) بين يدي عبد اللَّه ابن عمر: من (افتدى) (٢) (افتدى) (٣) بدرهم، فلا يأمرنا ولا ينهانا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمزہ بن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے سامنے کپڑوں کی بیع کرتے، جو فدیہ دیتا تو وہ درہم فدیہ دیتا، پس وہ نہ ہمیں حکم کرتے اور نہ ہی ہمیں روکتے۔
حدیث نمبر: 24733
٢٤٧٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: [حدثنا معتمر بن سليمان عن (محمد) (١) بن أسلم أن النبي ﷺ أحل العربان في البيع (٢).
مولانا محمد اویس سرور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع میں عُرْبان کو حلال قرار دیا تھا۔
حدیث نمبر: 24734
٢٤٧٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة] (١) عن عمرو عن عبد الرحمن ابن فروخ (أن) (٢) نافع بن (عبد) (٣) الحارث اشترى (دار السجن) (٤) من صفوان بن أمية بأربعة آلاف درهم، فإن (رضي عمر) (٥) فالبيع له، وإن عمر لم يرض فأربعمائة لصفوان (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن فروخ سے مروی ہے کہ حضرت نافع بن عبد الحارث نے صفوان بن امیہ سے چار ہزار درہم میں جیل خانہ اس شرط پر خریدا کہ اگر حضرت عمر رضی اللہ عنہ راضی ہوئے تو بیع ہے اور اگر حضرت عمر رضی اللہ عنہ راضی نہ ہوئے تو چار سو درہم صفوان کے ہوں گے۔
حدیث نمبر: 24735
٢٤٧٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) هشام وابن عون (عن) (٢) ابن سيرين، (قال) (٣): كان يقول في الرجل يستأجر الدار والسفينة فيقول: إن (جئتك) (٤) إلى كذا وكذا وإلا فهو لك، قال: فإن لم يجئه فهو له.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے تھے کہ جو کرایہ پر گھر یا کشتی لے یہ کہہ کر کہ اگر فلاں فلاں جگہ گیا تو یہ اس کے لئے ہے وگرنہ یہ رقم تمہاری ہے، فرمایا : اگر وہ نہ آیا تو رقم اس کی ہوگی۔
حدیث نمبر: 24736
٢٤٧٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن مبارك عن ابن جريج عن عطاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حضرت طاؤس رحمہ اللہ بیع میں عُرْبان کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 24737
٢٤٧٣٧ - و (عن ابن) (١) طاوس عن أبيه أنهما كرها (العربان) (٢) في البيع.