٢٤٦٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) حماد بن سلمة عن إياس بن معاوية قال: كان يقول: أصحاب الدور أحق بأفنية دورهم، وأصحاب (الأرضين) (٢) أحق بنقوض أرضيهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ایاس بن معاویہ فرماتے تھے کہ گھروں کے سامنے والے میدان کے زیادہ حق ان گھروں کے لوگ ہیں اور زمین کے مالک ہی اپنی زمینوں کے بٹوارے کے حق دار ہیں۔
٢٤٦٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن أبي عروبة عن قتادة قال: كتب عمر بن عبد العزيز من (غلب) (١) الماء على شيء فهو له.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے تحریر فرمایا : زمین پر جس کا پانی غالب آجائے تو وہ اس کی پیداوار کا زیادہ حقد ار ہے۔