حدیث نمبر: 24680
٢٤٦٨٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه قال: حدثنا حسن عن ليث عن (مجاهد) (١) قال: يأخذ الرجل من مال ولده ما شاء إلا الفرج] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ آدمی اپنے بیٹے کی لونڈی سے تمام خدمات لے سکتا ہے سوائے شرم گاہ کے۔
حدیث نمبر: 24681
٢٤٦٨١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه قال: (حدثنا) (١) حسن عن ليث ⦗٢٢⦘ عن الحكم مثل ذلك] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم سے اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 24682
٢٤٦٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن عون قال: قلت للحسن: (الرجل) (١) يأخذ جارية ابنه؟ قال: لا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حسن سے عرض کیا کہ : کیا آدمی اپنے بیٹے کی لونڈی سے خدمت لے سکتا ہے ؟ فرمایا کہ نہیں۔
حدیث نمبر: 24683
٢٤٦٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاوية (بن) (١) هشام عن (٢) (سفيان) (٣) عن أبي حمزة عن إبراهيم قال: الوالد في (حل) (٤) من مال ولده إلا الفرج.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ والد کے لئے اپنے بیٹے کی باندی حلال ہے سوائے اس کی شرم گاہ کے۔