کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص جانور ادھار لے کر کرایہ پر دے دے تو کرایہ کس کا ہو گا؟
٢٤٥٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبيد اللَّه) (١) قال: (أخبرنا) (٢) سفيان عن جابر قال: سألت الحكم والشعبي عن رجل استعار دابة فأكراها بدرهم، قال الحكم: الدرهم له.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت حکم اور حضرت شعبی رحمہ اللہ سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا جس نے جانور ادھار لے کر کرایہ پردے دیا تو کرایہ کس کا ہوگا ؟ حضرت حکم نے فرمایا : کرایہ اسی کا ہوگا ، حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا : کرایہ جانور والے کا ہوگا۔