مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 24579
باب: کوئی شخص جانور ادھار لے کر کرایہ پر دے دے تو کرایہ کس کا ہو گا؟
في رجل استعار دابة فأكراها، لمن (الكري)
حدیث نمبر: 24579
٢٤٥٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبيد اللَّه) (١) قال: (أخبرنا) (٢) سفيان عن جابر قال: سألت الحكم والشعبي عن رجل استعار دابة فأكراها بدرهم، قال الحكم: الدرهم له.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت شعبی رحمہ اللہ سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا جس نے جانور ادھار لے کر ایک درہم کے عوض کرایہ پردے دیا تو کرایہ کس کا ہوگا ؟ حضرت حکم نے فرمایا : درہم اسی کا ہوگا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [ز]: (حدثنا).