کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص یوں کہے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میرا غلام آزاد
حدیث نمبر: 24562
٢٤٥٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن أشعث عن الحسن قال: إذا قال: إن فعلت كذا وكذا فغلامي حر، فباعه ثم (فعله) (١) قال: ليس عليه شيء.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص یوں کہے کہ میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میرا غلام آزاد ہے، پھر اس نے وہ غلام فروخت کر کے وہ کام کردیا، تو اس پر کچھ بھی لازم نہ آئے گا۔
حدیث نمبر: 24563
٢٤٥٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن حجاج عن عمرو ابن شعيب عن سعيد بن المسيب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب اور حضرت حکم اور حضرت عطاء اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو اپنے غلام سے کہے کہ اگر میں گھر میں داخل ہوا تو میرا غلام آزاد، پھر اس نے اپنا غلام فروخت کیا اور گھر میں داخل ہوگیا، فرماتے ہیں کہ وہ آزاد نہ ہوگا۔
حدیث نمبر: 24564
٢٤٥٦٤ - وعن (الحجاج) (١) عن الحكم وعطاء في الرجل يقول لغلامه: إن دخلت الدار فأنت حر، فباعه فدخل الدار ثم اشتراه (قالوا) (٢): لا يعتق.
حدیث نمبر: 24565
٢٤٥٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب عن همام عن قتادة عن الحسن في الرجل يقول (لغلامه) (١): إن فعلت كذا وكذا فأنت حر، أو لامرأته: فأنت طالق، قال: إن كان بينهما بيع أو طلاق لم يقع.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میر اغلام آزاد ہے۔
حدیث نمبر: 24566
٢٤٥٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا حسن بن صالح عن ابن أبي ليلى والقاسم بن الوليد وابن شبرمة في الرجل يقول: إن فعلت كذا وكذا فغلامه حر أو امرأته طالق، فيبيع الغلام أو يطلق المرأة ثم يحنث في يمينه (قالوا) (١): يلزمه العتق والطلاق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن شبرمہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو یوں کہے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میرا غلام آزاد یا میری زوجہ کو طلاق، پھر اس نے غلام کو آزاد کردیا یا زوجہ کو طلاق دے دی پھر اپنی قسم میں حانث ہوگیا تو فقہاء فرماتے ہیں کہ اس پر آزادی اور طلاق لازم ہوگی۔