حدیث نمبر: 24545
٢٤٥٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عاصم بن أبي النجود عن وائل بن ربيعة قال: قال ابن مسعود: (عدلت) (١) شهادة الزور بالشرك باللَّه، ثم قرأ: ﴿فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ﴾ [الحج: ٣٠] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جھوٹی گواہی کو شرک کے برابر قرار دیا ہے۔ پھر یہ آیت تلاوت فرمائی : { فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ }۔
حدیث نمبر: 24546
٢٤٥٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن عبيد عن (سفيان) (١) العُصْفري عن أبيه عن حبيب بن النعمان الأسدي عن (خريم) (٢) بن (فاتك) (٣) قال: صلى ⦗٥٣٦⦘ رسول اللَّه ﷺ الصبح فلما انصرف قام قائما (فقال) (٤): عدلت شهادة الزور (بالشرك) (٥) باللَّه -ثلاث مرات، ثم تلا (هذه الآية) (٦): ﴿وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ (٣٠) حُنَفَاءَ لِلَّهِ غَيْرَ مُشْرِكِينَ بِهِ﴾ [الحج: ٣٠ - ٣١] (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خریم سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز ادا فرمائی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے ہوئے پھرے کہ ، جھوٹی گواہی اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کے برابر ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی : { وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ حُنَفَائَ لِلَّہِ غَیْرَ مُشْرِکِینَ بِہِ }۔
حدیث نمبر: 24547
٢٤٥٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا المسعودي عن عبد الرحمن بن القاسم بن محمد (بن أبي بكر) (١) عن أبيه قال: قال عمر بن الخطاب: ألا لا (يؤسرن) (٢) أحد في الإسلام (بشهود) (٣) الزور (فإنا) (٤) لا (نقبل) (٥) إلا العدول (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ خبردار ہرگز کوئی شخص اسلام میں جھوٹی گواہی نہ دے، بیشک ہم صرف عادلوں کی گواہی قبول کرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 24548
٢٤٥٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن) (١) إسماعيل عن (ابن) (٢) ⦗٥٣٧⦘ عمر (عن) (٣) ابن الحنفية: ﴿وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ﴾ [الإسراء: ٣٦]، قال: شهادة الزور.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن الحنیفہ فرماتے ہیں کہ { وَلاَ تَقْفُ مَا لَیْسَ لَکَ بِہِ عِلْمٌ} سے مراد جھوٹی گواہی ہے۔
حدیث نمبر: 24549
٢٤٥٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر وشريك عن عاصم عن وائل بن ربيعة قال: عدلت شهادة الزور بالشرك باللَّه، وتلا أحدهما: ﴿وَالَّذِينَ لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ﴾ [الفرقان: ٧٢]، وتلا الآخر: ﴿وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ﴾.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وائل بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ جھوٹی گواہی اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کے برابر ہے، پھر ان میں سے ایک نے یہ والی آیت تلاوت فرمائی : { وَالَّذِینَ لاَ یَشْہَدُونَ الزُّورَ } اور دوسرے نے یہ والی آیت تلاوت فرمائی : { وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ }۔