کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: کوئی شخص دوسرے کے پاس اپنی کسی چیز کا دعویٰ کرے
حدیث نمبر: 24508
٢٤٥٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (يزيد) (١) عن أيوب (أبي) (٢) العلاء عن قتادة وأبي هاشم في رجل ادعى قِبَل رجل مالا، فقال: أعطني كفيلا حتى آتي ببينتي، (قالا) (٣): ليس له ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
اگر کوئی شخص دوسرے کے پاس اپنا مال ہونے کا دعویٰ کرے اور کہے کہ جب تک میں گواہ نہ لے آؤں اس وقت تک اپنا کوئی ضامن مجھے دے دو ۔ ایسے شخص کے بارے میں حضرت قتادہ اور ہاشم فرماتے ہیں کہ اس کو یہ حق حاصل نہیں ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24508
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24508، ترقيم محمد عوامة 23459)
حدیث نمبر: 24509
٢٤٥٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه (بن) (١) موسى قال: (حدثنا) (٢) سفيان عن عقبة بن أبي العيزار قال: أتيت الشعبي برجل (لي) (٣) عليه حق لم يكن (لي) (٤) عليه بينة، فقال: خذ لي منه كفيلا، فأبى أن يأخذ لي منه كفيلا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقبہ بن ابو العیزار فرماتے ہیں کہ میں ایک شخص کے ساتھ حضرت شعبی کے پاس آیا، جس پر میرا حق تو تھا لیکن اس پر گواہ نہ تھے، میں نے عرض کیا کہ : اس سے میرے لئے کفیل لے لیں، لیکن انہوں نے میرے لئے کفیل لینے سے انکار کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24509
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24509، ترقيم محمد عوامة 23460)