حدیث نمبر: 24430
٢٤٤٣٠ - حدثنا أبو بكر قال (١): حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (٢) زكريا (قال: حدثنا) (٣) عامر أن النبي ﷺ أجاز شهادة خزيمة بن ثابت شهادة رجلين (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خذیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ کی گواہی کو دو شخصوں کے بدلے قبول فرمایا تھا۔
حدیث نمبر: 24431
٢٤٤٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا عمران بن (حدير) (١) عن (أبي) (٢) مجلز قال: شهدت عند زرارة بن أوفى على شهادة وحدي، فأجاز شهادتي، و (بئس) (٣) ما صنع!.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ میں نے اکیلے نے حضرت زرارہ بن اوفی کے پاس گواہی دی انہوں نے میری گواہی قبول کرلی، انہوں نے بہت بُرا کیا۔
حدیث نمبر: 24432
٢٤٤٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان (١) عن أبي إسحاق قال: شهدت عند شريح على شهادة وحدي فأجاز شهادتي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے وصیت کے معاملہ میں حضرت شریح کے پاس اکیلے گواہی دی۔ انہوں نے میری گواہی قبول فرما لی۔
حدیث نمبر: 24433
٢٤٤٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان عن أبي إسحاق قال: قال لي شريح: تشهد أنه خطك بيدك، (وأملى رزين) (١) عليك، قلت: نعم، فأجاز شهادتي وحدي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن اسحاق فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت شریح نے کہا : کیا تو گواہی دیتا ہے کہ یہ تیرے ہاتھ کی لکھائی ہے اور رزین نے تجھے لکھوایا ہے۔
حدیث نمبر: 24434
٢٤٤٣٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن أشعث عن أبي قيس أن شريحًا أجاز شهادته وحده على مصحف] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح نے مصحف پر ایک آدمی کی گواہی کو قبول فرمایا۔
حدیث نمبر: 24435
٢٤٤٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن أبي إسحاق عن شريح أنه أجاز شهادته وحده.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح نے ایک شخص کی گواہی کو قبول فرمایا۔