کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: بیٹے کی باپ کے حق میں گواہی
حدیث نمبر: 24351
٢٤٣٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن جابر عن عامر عن شريح قال: لا تجوز شهادة الابن لأبيه، ولا الأب لابنه، ولا المرأة لزوجها، ولا الزوج لامرأته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ بیٹے کی با پ کے حق ، میں باپ کی بیٹے کے حق میں ، بیوی کی شوہر کے حق میں اور شوہر کی بیوی کے حق میں گواہی قبول نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24351
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24351، ترقيم محمد عوامة 23314)
حدیث نمبر: 24352
٢٤٣٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: لا تجوز شهادة الوالد لولده (ولا الولد لوالده) (١)، ولا المرأة لزوجها، ولا الزوج لامرأته، ولا العبد لسيده، ولا السيد لعبده، ولا الشريك لشريكه، ولا كل واحد منهما لصاحبه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ والد کی گواہی بیٹے کے حق میں، بیٹے کی گواہی والد کے حق میں، عورت کی شوہر کے حق میں، خاوند کی بیوی کے حق میں، غلام کی آقا کے حق میں، آقا کی غلام کے حق میں، شریک کی گواہی شریک کے حق میں اور اسی طرح ہر ساتھی کی اپنے ساتھی کے حق میں گواہی قبول نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24352
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24352، ترقيم محمد عوامة 23315)
حدیث نمبر: 24353
٢٤٣٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن أشعث عن عامر أنه كان لا يجيز شهادة الرجل لأبيه، ولا شهادة المرأة لزوجها، وكان يجيز شهادة الرجل لابنه، وشهادة الرجل لامرأته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر بیٹے کی گواہی والد کے حق میں جائز نہ سمجھتے تھے۔ بیوی کی گواہی خاوند کے حق میں جائز نہ سمجھتے تھے۔ والد کی گواہی بیٹے کے حق میں جائز قبول سمجھتے تھے۔ اور خاوند کی گواہی بیوی کے حق میں قبول فرماتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24353
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24353، ترقيم محمد عوامة 23316)
حدیث نمبر: 24354
٢٤٣٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأنصاري عن أشعث عن الحسن أنه كان يقول: لا (تجوز) (١) شهادة الرجل لابنه، ولا شهادة الابن لأبيه، ولا شهادة الزوج لزوجته، ولا شهادة الزوجة لزوجها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں والد کی گواہی بیٹے کے حق میں، اور بیٹے کی گواہی والد کے حق میں، اور خاوند کی گواہی بیٹے کے حق میں، اور بیوی کی گواہی خاوند کے حق میں قبول نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24354
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24354، ترقيم محمد عوامة 23317)
حدیث نمبر: 24355
٢٤٣٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن (شبيب) (١) ابن غرقدة قال: شهدت شريحا أجاز شهادة زوج لامرأته، فقيل له: إنه زوج، فقال: ومن يشهد للمرأة إلا زوجها؟.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شبیب فرماتے ہیں کہ میں حضرت شریح کی خدمت میں حاضر تھا آپ نے خاوند کی گواہی بیوی کے حق میں قبول فرمائی، آپ کو کہا گیا کہ یہ تو اس کا خاوند ہے، آپ نے فرمایا : بیوی کے حق میں اس کے خاوند کے علاوہ اور کون گواہی دے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24355
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24355، ترقيم محمد عوامة 23318)
حدیث نمبر: 24356
٢٤٣٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: كان ابن أبي ليلى يجيز شهادة الزوج لامرأته، ولا يجيز شهادة المرأة لزوجها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی لیلی خاوند کی گواہی بیوی کے حق میں قبول فرماتے تھے، اور بیوی کی گواہی خاوند کے حق میں قبول نہ فرماتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24356
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24356، ترقيم محمد عوامة 23319)
حدیث نمبر: 24357
٢٤٣٥٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو نعيم عن أبي (جناب) (١) (عن عون) (٢) عن شريح أنه أجاز شهادة زوج وأب] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح والد اور خاوند کی گواہی قبول فرماتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24357
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24357، ترقيم محمد عوامة 23320)
حدیث نمبر: 24358
٢٤٣٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (شبابة) (١) عن ابن أبي ذئب عن سليمان بن أبي سليمان قال: شهدت (لأبي) (٢) عند أبي بكر (٣) بن حزم فأجاز شهادتي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن ابو سلیمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر بن حزم کے پاس اپنے والد کی گواہی دی، انہوں نے میری گواہی کو قبول فرما لیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24358
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24358، ترقيم محمد عوامة 23321)