حدیث نمبر: 24167
٢٤١٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عمر بن راشد عن أبي كثير الحنفي عن أبي هريرة أنه كره أن يبيع ثمرته و (يتبرأ) (١) من الصدقة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ پھل کو فروخت کر کے، اس کے صدقہ سے بری ہونے کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 24168
٢٤١٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن عمرو بن شعيب عن سعيد بن المسيب قال: لا (تبرأ) (١) من الصدقة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ صدقہ سے بری نہ ہوگا۔
حدیث نمبر: 24169
٢٤١٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن عطاء قال: إذا بعت ثمرتك (أو) (١) ثمرة حائطك فالصدقة في الحائط.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب آپ اپنے پھل فروخت کرو ، یا باغ کے پھل فروخت کرو، تو صدقہ باغ میں ہے۔
حدیث نمبر: 24170
٢٤١٧٠ - وقال: ابن أبي مليكة: هي على المبتاع.