حدیث نمبر: 24115
٢٤١١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن أبي ليلى عن عطاء عن أبي هريرة قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن عسب الفحل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سانڈ کو جفتی کے لئے دینے سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 24116
٢٤١١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن هشام (أبي) (١) كليب عن عبد الرحمن بن أبي (نعم) (٢) عن أبي سعيد قال: نُهي عن عسب الفحل (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 24117
٢٤١١٧ - حدثنا أبو بكر قال (١): حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن (أبي معاذ) (٢) قال: كنت تياسًا فنهاني البراء عن (عسبي) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معاذ فرماتے ہیں کہ ہم چرواہے تھے، حضرت براء نے ہمیں سانڈ کو جفتی پر دینے سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 24118
٢٤١١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) نمير عن عبد الملك عن عطاء عن أبي هريرة قال: من السحت ضراب الفحل ومهر البغي وكسب الحجام (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا سانڈ کو جفتی کے لئے دینا، زانیہ کا مہر اور حجام کی کمائی حرام ہے۔
حدیث نمبر: 24119
٢٤١١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن جريج عن أبي الزبير عن جابر قال: نهى النبي ﷺ عن طرق الفحل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سانڈ کو جفتی پر دینے سے منع فرمایا ہے۔