کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص اگر یوں کہے کہ اگر میں نے اپنا غلام تجھے فروخت کیا تو آزاد ہے
حدیث نمبر: 24050
٢٤٠٥٠ - [حدثنا أبو بكر قال]: حدثنا معاذ بن معاذ عن أشعث عن الحسن في رجل قال لرجل: إن بعتك غلامي فهو حر، وقال الآخر: إن اشتريته فهو حر، قال: يعتق من مال (البائع) (١)؛ لأنه حنث قبله.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے سے کہا : اگر میں نے اپنا غلام تجھے فروخت کیا، تو وہ آزاد ہے، دوسرے نے کہا : اگر میں نے اس کو خریدا تو وہ آزاد ہے۔ فرمایا بائع کی طرف سے آزاد شمار ہوگا کیونکہ وہ پہلے حانث ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 24051
٢٤٠٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن هشام (الدستوائي) (١) قال: حدثنا حماد عن إبراهيم قال: (هو) (٢) حر من (مال) (٣) البائع لأنه حنث أولهما.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ بائع کی طرف سے آزاد ہوگا کیونکہ وہ ان دونوں میں پہلے حانث ہوا ہے۔