کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات محض تکلم سے ہی بیع کو لازم قرار دیتے ہیں (یعنی مجلس سے جدا ہونا ضروری نہیں ہے)
٢٤٠٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة وأبو خالد الأحمر عن (الحجاج) (١) عن الحكم عن شريح قال: إذا تكلم بالبيع جاز عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ جب خریداری کی بات مکمل ہوگئی تو اب بیع لازم ہوگی۔
٢٤٠٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن (الحجاج) (١) عن خالد ابن (محمد) (٢) عن شيخ من بني كنانة قال: سمعت (عمر) (٣) يقول: إنما البيع ⦗٤٠٤⦘ (عن) (٤) صفقة أو خيار (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ بیع یا تو صفقہ ہے یا پھر خیار ہے۔
٢٤٠٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: البيع جائز وإن لم يتفرقا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ بیع نافذ ہوجائے گی اگرچہ وہ الگ نہ بھی ہوں۔