کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص جانور خرید کر اُس پر سواری کرے پھر بعد میں اس میں عیب پائے
حدیث نمبر: 24023
٢٤٠٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن أيوب عن ابن سيرين قال: اشترى رجل من رجل دابة فسافر عليها، فلما رجع وجد بها عيبا فخاصمه إلى شريح فقال (١): أنت أذنت له في ظهرها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے سے جانور خریدا پھر اس پر سفر کیا ، جب واپس آیا تو اس میں عیب پایا، وہ جھگڑا لے کر حضرت شریح کے پاس آیا، آپ نے فرمایا : تو نے اس پر سواری کر کے بیع کی اجازت دے دی ہے۔
حدیث نمبر: 24024
٢٤٠٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن غيلان عن الحكم في رجل اشترى دابة (فأهزلها) (١) ثم وجد بها عيبا، قال: يردها (ويردّ) (٢) معها ما بين (الهزال) (٣) (والسمن) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے جانور خریدا پھر اس کو لاغر کردیا پھر اس میں عیب پایا، آپ نے فرمایا : اس کو واپس کر دے گا اور موٹے اور کمزور جانور کی قیمتوں میں جو فرق ہے وہ بھی واپس کرے گا۔