حدیث نمبر: 23870
٢٣٨٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن (عمير) (١) ابن سعيد قال: كنا نعطي أهل الغنم على أن يعطونا كذا وكذا من (الجبن) (٢) [وكذا وكذا من (السمن) (٣) وكذا وكذا من المصل (٤)، فسألت (علقمة ومسروقا) (٥) وعبد الرحمن بن أبي ليلى فكلهم نهاني عنه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمیر فرماتے ہیں کہ ہم بکری والوں کو اس شرط پر کچھ عطیہ وغیرہ دیتے تھے کہ وہ ہمیں اتنا اتنا پنیر، اتنا اتنا گھی اور اتنا اتنا سیّال مادہ جو زرد رنگ ہوتا ہے دیں گے، پھر میں نے حضرت علقمہ، حضرت مسروق اور حضرت عبد الرحمان بی ابی لیلی سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ ان سب نے مجھے اس سے منع کیا۔
حدیث نمبر: 23871
٢٣٨٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن (عمير) (١) بن سعيد أن رجلا سأل عبيدة وغير واحد من أصحاب عبد اللَّه (عنه) (٢) (فكرهوه) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رحمہ اللہ فرماتے ہیں ایک شخص نے حضرت عبیدہ اور ان کے علاوہ حضرت عبد اللہ کے اصحاب میں سے کسی سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ انہوں نے اس کو ناپسند کیا۔