کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص اس حال میں مرے کہ اُس پر قرضہ ہو اور اُس کے پاس کفن نہ ہو
حدیث نمبر: 23863
٢٣٨٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عمر بن علي بن عطاء بن مقدم عن أيوب أبي العلاء قال: سمعت (الحكم) (١) يقول: يبدأ بالكفن ثم الدين ثم الوصية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ کفن سے ابتداء کی جائے گی (پہلے کفن کا بندوبست کیا جائے گا) پھر قرضہ ادا کیا جائے گا پھر وصیت پر عمل ہوگا۔
حدیث نمبر: 23864
٢٣٨٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن بعض أصحابه عن إبراهيم قال: يبدأ بالكفن ثم الدين ثم الوصية ثم الميراث.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں پہلے کفن دیا جائے گا، پھر قرضہ ادا کیا جائے گا، پھر وصیت پوری کی جائے گی پھر میراث تقسیم ہوگی۔
حدیث نمبر: 23865
٢٣٨٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن مغيرة عن إبراهيم قال: يبدأ بالكفن قبل الدين.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں قرضہ کی ادائیگی سے قبل کفن دفن کا انتظام کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 23866
٢٣٨٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن عامر.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 23867
٢٣٨٦٧ - وإسماعيل عن الحسن مثله.
حدیث نمبر: 23868
٢٣٨٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن عمرو عن الحسن قال: يبدأ بالكفن قبل الدين.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ قرض کی ادائیگی سے پہلے کفن کا انتظام کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 23869
٢٣٨٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عائذ) (١) بن حبيب عن حجاج عن عبد الكريم عن سعيد بن جبير قال: يبدأ بالكفن ثم الدين ثم الوصية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں، پہلے کفن کا انتظام کیا جائے گا پھر قرض کا پھر وصیت پر عمل ہوگا۔