کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: عورت (بیوی) فوت ہو جائے اور اُس کی چھوٹی اولاد اور خادم ہوں
حدیث نمبر: 23846
٢٣٨٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عبد الكريم الجزري قال: ماتت امرأة لخال لي وكان موسرا، فتركت خادما وولدا صغارا، فقال: (سعيد) (١) بن جبير: لا بأس أن يقوّم (٢) الأب أنصباء ولده من الخادم ويطأها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الکریم فرماتے ہیں کہ میرے ماموں کی بیوی فوت ہوگئی، اور مالدار تھی، اس نے ایک خادم اور بچہ چھوڑا ، حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے فرمایا : کہ باپ اس خادم کی بچہ کے حصے کی قیمت لگا لے اور پھر اس خادم کو کام میں لائے۔
حدیث نمبر: 23847
٢٣٨٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا وكيع قال) (١): حدثنا (أبو) (٢) سفيان (ابن) (٣) العلاء قال: سألت الحسن وطاوسا عن ذلك: (فقالا) (٤): لا بأس أن يطأها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاوس اور حسن سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ دونوں نے فرمایا : اس کے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 23848
٢٣٨٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن موسى بن سعيد أن جدته ماتت عند أبي بردة فاقتوى أبو بردة بعض جواريها، قلت: حدثك ابن عون عن محمد قال: إذا أراد الرجل أن يأخذ جارية ولده وهم صغار، قوّمها عليه قيمة وأشهد (لهم) (١) بثمنها، قال: نعم! سمعته.
مولانا محمد اویس سرور
موسیٰ فرماتے ہیں کہ ان کی دادی کا حضرت ابو بردہ رحمہ اللہ کے پاس انتقال ہوا، حضرت ابو بردہ نے ان کی کچھ لونڈیوں کو اپنے لئے خاص کرلیا، میں نے ان سے عرض کیا، آپ کو ابن عون نے محمد سے روایت کی ہے کہ اگر کوئی شخص چھوٹے بچے کی باندی لینے کا ارادہ رکھتا ہو تو اس کو اس پر ان کی قیمت لگائے ، اور ان کے لئے ان کے ثمن کا گواہ بنا لے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں میں نے سنا ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 23849
٢٣٨٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن إسماعيل بن عبد الملك أن امرأة ماتت وتركت (ولدا صغيرا) (١) وجارية، فأراد الأب أن يشتري الجارية، فقال سعيد: قومها في السوق قيمة، ثم أشهد على نفسك بثمنها، ثم اصنع (بها) (٢) ما بدا لك.
مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل سے مروی ہے کہ ایک خاتون کا انتقال ہوا اس نے ایک چھوٹا بچہ اور باندی چھوڑی، اس کے والد نے باندی کو خریدنے کا ارادہ کیا، حضرت سعید نے فرمایا : بازار میں جا کر اس کی قیمت لگاؤ، پھر اس کے ثمن پر گواہ بناؤ، پھر اس کے بعد جو تمہارا دل چاہے اس کے ساتھ کرو۔